اپنی مالک آپ: بنگلادیشی غریب ترین خواتین کی امید
برطانیہ کی مدد سےبنگلادیش کے دیہی علاقوں کی غریب اورمحروم ترین خواتین اپنی زندگی کو کس طرح بہتربنارہی ہیں۔
فرید پور کی 59 سالہ امینہ جیسی عورتیں بنگلادیش میں نادرہیں۔وہ اپنی پنساری کی دکان، پودوں کی نرسری اورکچھ مال مویشی کی خود مالک ہیں۔ وہ برطانیہ اوردوسرے عطیات دہندگان کی مدد سےاپنے چھوٹے سے کاروبارکو چلالیتی ہیں۔
امینہ کے لئے حالات ہمیشہ سے اچھے نہیں تھے۔ جب ان کی شادی ہوئی تو پتا چلاکہ ان کے شوہر کی چاراوربیویاں ہیں اور اور وہ سب انتہائی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔چنانچہ انہوں نے اپنے گاؤں واپس آکے ایک مقامی اینٹوں کے بھٹے پر کام شروع کردیا کہ غربت سے نکل سکیں۔وہاں ان کو 30ٹکا یعنی 25پنس روزانہ ملتے تھے.
سبزپودے
زندگی نے ایک موڑ 2009ء میں اس وقت لیا جب بریک (BRAC)نامی تنظیم کے بےحد غریب افراد پروگرام ٹارگییٹنگ دی الٹرا پوؤرنے امینہ کاانتخاب کیا بریک ایک ترقیاتی ادارہ ہے جو غریب افراد کو خودمختاربناکےغربت مٹانےاور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں مدد دینے کے لئے بنایا گیا ہے.
ٹی یو پی پروگرام کے ذریعےامینہ کو لیز پرایک چھوٹا سا زمینی ٹکڑا اور بیج اگانے، فیملی پلاننگ، پانی کی خرابی سے پیداہونے والی بیماریوں، کھانے پینے میں صفائی جیسی بنیادی طبی تربیت اور پڑھنے لکھنے اورگنتی کی اہلیت، فراہم کی گئی۔امینہ نے ان مہارتوں کو استعمال کرکےایک کامیاب نرسری شروع کی اورآم، کٹھل، امرود جیسے پھلوں اور سبزیوں اور پالک کے پودے فروخت کرنا شروع کردئیے.
امینہ نے نرسری کےکاروبار کا منافع دوسرے مواقع پیدا کرنےکے لئے استعمال کیا اوربریک کے مشورے سے ایک گائے اور بھینس خرید لی۔ اس سے انہیں پنساری کی دکان شروع کرنے کے لئے کافی رقم مل گئی جس میں انہوں نے نرسری کے پودے اورگائے بکری کادودھ فروخت کرنا شروع کردیا۔ اب تینوں کاروبار خاندان کی آمدنی کا ذریعہ ہیں.
'’اب میں جان گئی ہوں کہ یہ سارے کام، بیج بونا، دوائیں، پانی، کھادوغیرہ کیسے کئے جاتے ہیں۔جو بھی ضروری کام ہومیں خود کر سکتی ہوں۔’’ امینہ کا کہنا ہے.
امینہ کواپنا کاروبارشروع کرکے،اسے چلا کے اوراپنے اثاثے بڑھاکےاپنا اعتماد دوبارا حاصل ہوگیا۔امینہ نے اپنے خاندان کی مالی اور سماجی حیثیت میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ان کے مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اوروہ خوراک اور طبی سہولیات حاصل کرپاتی ہیں.
غربت سے چھٹکارا پانے میں عورتوں کی مدد
امینہ کواپنا کاروبارشروع کرکے،اسے چلا کے اوراپنے اثاثے بڑھاکےاپنا اعتماد دوبارا حاصل ہوگیا۔امینہ نے اپنے خاندان کی مالی اور سماجی حیثیت میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ان کے مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اوروہ خوراک اور طبی سہولیات حاصل کرپاتی ہیں.
یہ پروگرام خواتین کو اپنے کاروبار کھڑے کرنے، کاروبار کے اہم ہنرسیکھنے اوراپنا اعتماد بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ برادری سے مربوط رہنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جوکہ پروگرام کا ایک اہم پہلو ہے۔ آمدنی مستحکم ہوجانے اورخاندان کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوجانے کے بعد عورتیں پروگرام سے باہر نکل آتی ہیں.
متعلقہ سلسلے
ہمارا مقصد: دنیا کے غریب ترین ملکوں میں عورتوں اور لڑکیوں کی حالت بہتر بنانا
بریک پروگرام بنگلا دیش میں غریب ترین افراد کی معاشی بہتری کے لئے