بیرونس سعیدہ وارثی آذادئی مذہب پرواشنگٹن میں نقطہ نظر پیش کرینگی
وزارت خارجہ کی سینئیر وزیربیرونس سعیدہ وارثی دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچی ہیں جس کا مقصد آذادئی مذہب پر توجہ دیناہے.
جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں جمعہ کو وزیر، مسیحیوں اور دوسری مذہبی اقلیتوں کوایذا رسانی کے باب میں عالمی ردعمل پر ایک اہم نقطہ نظر بیان کریںگی۔ اس ایذارسانی کو انہوں نے ‘’ عالمی بحران’’ قراردیا ہے.
بیرونس وارثی جو برطانیہ کی پہلی وزیر برائے عقائد بھی ہیں، عدم برداشت اورفرقہ واریت کے تدارک کے لئے اتحاد پر زور دیں گی کیونکہ یہ دنیا بھر مذہبی اقلیتوں کو ایذا دہی کی طرف لے جاتی ہے جس میں مسیحیوں کا’اجتماعی اخراج’ شامل ہے.
وہ اس مسئلے پربین العقائد، بین البراعظمی ردعمل پر اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے معاشروں میں مذہبی کثرت کے فوائد کےایک مثبت ،عملی فروغ پر زور دیں گی.
ان کی تقریر کے بعد کونسل برائے خارجی تعلقات میں آذادئی مذہب پرایک تقریب ہوگی۔اس مباحثے کی میزبانی کیتھرین مارشل کریں گی جو جارج ٹاؤن یونی ورسٹی کے برکلے سینٹر میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں.
ان کی تقریر کے بعد کونسل برائے خارجی تعلقات میں آذادئی مذہب پرایک تقریب ہوگی۔اس مباحثے کی میزبانی کیتھرین مارشل کریں گی جو جارج ٹاؤن یونی ورسٹی کے برکلے سینٹر میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں.
مزید معلومات
بیرونس وارثی ٹوئٹر پر@SayeedaWarsi
برطانوی سفارتخانہ واشنگٹن ٹوئٹرپر @UKinUSA
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک
Updates to this page
شائع کردہ 14 نومبر 2013آخری اپ ڈیٹ کردہ 15 نومبر 2013 + show all updates
-
Added Urdu Translation
-
First published.