بیرونس سعیدہ وارثی کا بنگلادیشی انتخابات کے نتائج پر بیان
وزارت خارجہ کی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے بنگلادیشی سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بنگلادیشی عوام کے مفاد کے لئے کام کریں.
بنگلادیش میں 10ویں پارلیمانی انتخابات میں عوامی لیگ اقتدار میں لوٹ آئی ہے جس میں نصف سے زائد حلقوں میں مقابلہ نہیں ہوا۔انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرونس وارثی نے کہا :
ہم نے بنگلادیش میں 10ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو دیکھا ہے، یہ انتخابات آئین کے مطابق ہوئے ہیں۔.
عالمی برادری کے دوسرساتھیوں کی طرح برطانیہ بھی یقین رکھتا ہےکہ ایک پختہ،عمل پزیر جمہوریت کی سچی علامت پرامن اورمعتبر انتخابات ہوتے ہیں جو ووٹروں کی حقیقی امنگوں کو ظاہر کرتے ہیں۔اس لئے یہ مایوس کن امر ہے کہ نصف سے زائد حلقوں میں ووٹروں کوبیلٹ بکس کے ذریعے رائے دینے کاموقع نہیں ملااوردوسرے کئی حلقوں میں ٹرن آوٹ کم رہا.
ہم تمام جماعتوں کی جانب سے دھمکیوں اور غیر قانونی تشدداورعوامی عمارتوں کو جلانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں جو پچھلے ہفتوں میں ہوئے جن میں اسکول اور کالج کی عمارتوں کوبھی آگ لگائی گئی۔ ہمیں متعدد لوگوں کی ہلاکت، سیاسی ہراسانی اوران سب کے پیچھے بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پرگہری تشویش ہے۔ بنگلادیش کی تمام سیاسی جماعتوں کی واضح اور مشترکہ ذمے داری ہے کہ وہ فوری ترجیح کے طور پر جمہوری احتساب کو مستحکم کرنے کے لئے ملکر کام کریں اوراس آمادگی اور استعداد کی تشکیل کے لئے کام کریں جس کے تحت مستقبل میں سب کی شمولیت سے انتخابات دھمکیوں اور انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر ہوسکیں.
لہذا ہم نئی حکومت اورتمام سیاسی جماعتوں پرزور دیں گے کہ وہ بنگادیشی عوام کے مفادات کے مطابق عمل کریں۔.
بنگلادیش برطانیہ کا ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم ایک مزید مستحکم ،خوشحال اور جمہوری مستقبل کے لئے اس کے عوام کے عزائم سے تعاون جاری رکھیں گے.
مزید معلومات
بیرونس وارثی ٹوئٹر پر@SayeedaWarsi
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک