پریس ریلیز

بنگلادیش میں سزائے موت پربیرونس وارثی کی تشویش

وزارت خارجہ کی وزیربیرونس سعیدہ وارثی نے بنگلادیش میں سزائے موت پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

مجھے بنگلادیش سپریم کورٹ کے، جماعت اسلامی کے نائب سکریٹری جنرل عبدالقادرملاکو بنگلادیش کی1971ء میں آزادی سے قبل جنگ کے دوران جرائم پرسزائے موت دئیے جانے کے فیصلے پرگہری تشویش ہے.

برطانیہ اصولی طور پر کسی بھی حالت میں سزائے موت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہےاوریہ فیصلہ دنیا بھرمیں اس کے خاتمے کے عالمی رحجان کے متضاد ہے۔ میں بنگلادیشی حکام سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اس پرعملدرآمد کو ملتوی کریں جوسزائے موت کے قطعی خاتمے کا پہلا قدم ہوگا.

میں تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیتی ہوں کہ وہ بھروسے اوراعتمادکو کمزور کرنے والے اقدامات سے اجتناب کریں خاص طور پرآنے والے انتخابات سے پہلے ایسا ہونا چاہئیے.

مزید معلومات

بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر@SayeedaWarsi

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہفیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 18 ستمبر 2013