بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانیہ- پاکستان توانائی کے اجلاس کی میزبانی کی
بیرونس سعیدہ وارثی نے ایک اجلاس کی میزبانی کی جس میں برطانیہ- پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبےمیں شراکت کو مستحکم کرنے اوربرطانیہ کے کاروباروں کے لئے اس شعبے کے بارے میں جانکاری کے مواقع پر بات کی گئی.
سینئیروزیربرائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی اوروزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے آج برطانیہ- پاکستان توانائی اجلاس کی مشترکہ میز بانی کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو مستحکم کیا جائے اور پاکستان میں توانائی کے مسائل سے نمٹا جاسکے۔ اس اجلاس سے برطانیہ کے کاروباری کمپنیوں کو پاکستان کے شعبہ توانائی کےبارے میں مزیدجاننے،امکانی مواقع اورمستقبل میں توانائی کے منصوبوں کے لئے کاروباری روابط کی تشکیل کا موقع ملا.
آج کے اجلاس میں وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیرخزانہ اسحق ڈار، وزیرمملکت برائے تجارت خرم دستگیرخان اورپنجاب سرمایہ کاری و تجارت بورڈ کے اراکین اوربرطانوی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی.
اجلاس کے بعدبیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:
آج کے اجلاس کا خاص پہلولوگوں کو قریب لانا اورایسے روابط پیدا کرنا تھا جن سے حقیقی کاروباری نتائج پیداہوں۔ پاکستان ایک سرمایہ کاری دوست معیشت ہے جو شمسی، آبی، آبی بجلی اورروایتی توانائی کی پیداوار میں مواقع فراہم کرتی ہے۔ برطانیہ کے پاسان مواقعکی ترقی کی مہارت موجود ہے اور میں حکومت پاکستان اوروزیراعلی کے ان مواقع کو حقیقت بنانے کے عزم کا خیر مقدم کرتی ہوں.
اجلاس کے بعد میاں محمد شہبازشریف نے کہا:
میں یہ سمجھنے میں وزارت خارجہ برطانیہ اورتجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کا شکر گزار ہوں کہ میری حکومت کے منصوبوں میں تواناءِ کے شعبے کی کلیدی حیثیت ہے جو وفاقی حکومت کی قومی توانائی پالیسی 18-2013ء نے متعین کی ہے ۔ معیشت کے فروغ کے لئے توانائی کی استعدادمیں اضافہ کرنا ہوگا۔ پاکستان میں موجودہ توانائ بحران دوست ممالک کی مدد سے حل کرلیا جائے گا
پاکستان میں 100 سے زائد برطانوی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت 2 بلین پاؤنڈسالانہ ہے اوروزیراعظم ڈیوڈکیمرون نےاس تجارت کو 2015ء تک 3بلین پاؤنڈتک پہنچانے کاہدف مقرر کیا ہے جس سے یہ اجلاس تعاون کررہا ہے۔ برطانوی محکمہ تجارت اورسرمایہ کاری اوروزارت خارجہ پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنےاور پاکستان میں کاروبار کےمواقع کی تلاش کے لئے سرگرمی سے تعاون کرتے ہیں اور اس کا دوسرااہم اجلاس برطانیہ- پاکستان تجارتی و سرمایہ کاری کانفرنس لنکاسٹر ہاؤس میں 17 دسمبر کو ہوگی.
یہ اجلاس بیرونس سعیدہ وارثی کے حالیہ دورے کی کڑی ہے جہاں انہوں نے اقتصادی اصلاحات کے لئے برطانیہ کے تعاون کی توثیق کی اور پاکستان میں مالیاتی خدمات اور توانائی کے شعبےمیں برطانوی سرمایہ کاری کو فروغ دیا۔
مزید معلومات
سینئیر وزیرسعیدہ وارثی ٹوئٹر پر @SayeedaWarsi
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک