بیرونس وارثی کی جانب سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے اختتامیے کا خیرمقدم
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے اپنے 25 ویں سیشن میں ایران، سری لنکا، شام، شمالی کوریا اوربرما کے بارے میں اہم قراردادیں منظور کیں.
سینئیروزیرمملکت برائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:
برطانیہ اس مستحکم اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے جو انسانی حقوق کونسل نے ایران، سری لنکا، شام، شمالی کوریا اوربرما کے بارے میں اس سیشن میں کئے گئے ہیں۔ مجھے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باب میں چند دوسرے مقامات بشمول یوکرین اورسوڈان میں کونسل کے موثر اقدامات پر بھی حوصلہ ملا ہے
دنیا بھرمیں لوگ اپنے بنیادی حقوق، آزادیوں اور وقار کے دفاع کے لئے اس کونسل کی طرف دیکھتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ برطانیہ کوایک بارپھرموقع ملا ہے کہ وہ اس اہم کام میں کونسل کے رکن کی حٰثیت سے اپنا کردار ادا کرسکا ہے۔ اگر ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کسی اقدام کے بغیریونہی جاری رہنے دیں اور ان کو نظر انداز کردیں تو ہم عدم استحکام، تنازع اور انسانی بحران کے بیج بو رہے ہونگے۔ جلد اورموثر کارروائی بڑی اہمیت رکھتی ہے اورانسانی حقوق کونسل کو اس کارروائی کے لئے اگلی صف میں ہونا چاہئیے۔ برطانیہ اپنا کردار جاری رکھے گا تاکہ انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف،خواہ وہ کہیں بھی ہوں اس کی جوابی کارروائی یقینی ہو.
مزید معلومات
بیرونس وارثی ٹوئٹر پر@SayeedaWarsi
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک