بیرونس سعیدہ وارثی کارمضان مبارک پیغام
عقائد و کمیونٹیز کی وزیربیرونس سعیدہ وارثی نےرمضان کے مقدس مہینے میں ان تمام افراد کو دلی مبارکباد ارسال کی ہے جو اسے منارہے ہیں.
وزیر برائے عقائدبیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:
میں برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو جو رمضان کا استقبال کررہے ہیں،اپنی نیک خواہشات ارسال کررہی ہوں.
رمضان ان لوگوں کو یاد کرنے کا مہینہ ہے جو ہم سے کم نصیب ہیں اوریہ ایام غوروفکراور جائزےکے لئے بھی ہیں.
اس اہم ماہ میں ہم جن اقدار کو عزیز رکھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ مختلف عقائد کے حامل افراد اور بےعقیدہ لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں، خواہ ہم دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں یا کسی بھی کمیونٹی سے ہمارا تعلق ہو.
یہ وہ ماہ بھی ہے جب کئی لاکھ افراد خیرات دینے آگے بڑھتے ہیں، اور ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو سب سے زیادہ ضرورتمند ہیں۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ مسلمان اس فراخ دلی کا مظاہرہ کسی دوسرے مذہب سے زیادہ خیرات دے کے کرتے ہیں.
مجھے خوشی ہے کہ اس سال '’بڑا افطار’’ پھرشروع ہوگا جب مساجد ایک بار پھر اپنی مقامی کمیونٹی، دوستوں اور پڑوسیوں کواس افطارپرخوش آمدید کہیں گی جو ملک بھر میں منعقد ہوگا.
میں آنے والے مہینے میں آپ سب کے لئےخوشیوں اوراچھی صحت کی اورایک روحانی اورپرامن رمضان کی دعا کرتی ہوں.