بیرونس وارثی کے استعفی پر ڈاؤننگ اسٹریٹ کا ردعمل
بیرونس سعیدہ وارثی کے استعفی کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے.
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہاہے:
وزیراعظم کو افسوس ہے کہ بیرونس سعیدہ وارثی نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ بحیثیت وزیر اور حزب اختلاف میں ان کی عمدہ کارکردگی پران کےمشکور ہیں.
ہماری پالیسی ہمیشہ اورمسلسل واضح رہی ہے- غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے اور ہم دونوں فریقین پرفوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لئے اتفاق پرزوردیتے رہے ہیں.