اسلامی مالیات اوربرطانیہ:سعیدہ وارثی کے ٹوئٹر پرسوال وجواب
وزارت خارجہ کی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی 5 ستمبر کو ٹوئٹر پر اسلامی مالیات اوربرطانیہ کے موضوع پر آپ کے سوالوں کے جواب لائیو دیں گی.
عالمی اسلامی مالیاتی شعبہ پہلے ہی 2۔1 ٹریلین پاؤنڈمالیت رکھتا ہے اور 2015ء تک اس کے6۔1 ٹریلین پاؤنڈ تک بڑھ جانے کی توقع ہے۔ برطانیہ میں اس کی بڑھوتری کے امکانات ناقابل شمار ہیں۔ لندن پہلے ہی دنیا کا مالیاتی مرکز ہے اوراسلامی مالیات کایورپی مرکز۔ برطانیہ میں موجود 20 سے زیادہ عالمی بنک اسلامیاتی مالیات کاکام کررہے ہیں۔ اسلامی مالیات کابڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر لاگت میں استعمال ہواہے اوراس نے پہلے ہی لندن کی اسکائی لائن کو دا شارڈ (The Shard)اوراولمپک ولیج جیسی یادگارتعمیرات کے ذریعے تبدیل کردیا ہے جن کی مکمل یا جزوی مالیت اسلامی مالیات سے لی گئی ہے.
اگلے ماہ لندن نویں عالمی اسلامی اقتصادی فورم کی میزبانی کررہا ہے جو پہلی باراسلامی دنیا سے باہرمنعقد ہورہی ہے۔اس موقع پر 80 مارکیٹوں سے 1500 نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ برٹش بزنس پویلین اس فورم میں مختلف شعبوں جیسے صحت، تعلیم، مالیات اورانفرااسٹرکچر اوردیدہ زیب شہروں کے باب میں برطانیہ کی مہارت اورہنرمندی کو نمایاں کرے گا۔
وزارت خارجہ کی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی اسلامی مالیات اور برطانیہ کے موضوع پر آپ کے سوالوں کے جواب ٹوئٹر کے ذریعے 5ستمبر کو برطانوی معیاری وقت کے مطابق 11.15 – 11.45 بجے لائیو دیں گی. آپ اپنے سوال اس پر بھیجئے #askFCO اور آپ سعیدہ وارثی کو @sayeedawarsiٹوئٹرپرملاحظہ کر سکتے ہیں۔ .