بیرونس سعیدہ وارثی کے برطانیہ اورپاکستان پرٹوئٹرسوال وجواب
سینئیر وزیربرائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی برطانیہ اورپاکستان کے بارے میں آپکے سوالوں کے جواب 16 اکتوبرکوبراہ راست ٹوئٹرپر دینگی .
برطانیہ اورپاکستان کے کئی مضبوط بندھن ہیں جو ہمارے عوام کوایک لڑی میں پروتے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں بیرونس سعیدہ وارثی کے پاکستان کے دورے میں بات چیت تجارت اورمعیشت اور توانائی، سلامتی، تعلیم اورخوردہ فروشی جیسے شعبوں میں برطانیہ اورپاکستان کے درمیان شراکت داریوں کی تشکیل پرمرکوزرہی۔ بیرونس وارثی کے اہم پیغامات میں سے ایک یہ تھا کہ ایک مستحکم، خوشحال اورجمہوری پاکستان جو ملک کےتمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے،ملک کی اور علاقائی سلامتی کے لئے ضروری ہے.
بیرونس سعیدہ وارثی اس دورے میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بالخصوص اقتصادی رابطوں کومستحکم تر دیکھنا چاہتی تھیں اس لئے وہ اپنے ہمراہ ممتاز برطانوی کاروباروں پر مشتمل ایک تجارتی مشن لے کر گئی تھیں۔ اس سے برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ 2015ء تک تجارتی حجم کو 3 بلئین پاؤنڈ تک بڑھانے کے عزم کااظہار ہوتا تھا۔ تجارت میں اضافے سے پاکستان اوربرطانیہ میں روزگارکے مزید مواقع اورملازمتوں میں اضافہ ہوگا جس سے ہمارے ملک مزید خوشحال اور محفوظ ہونگے.
اپنے دوروزہ دورے میں بیرونس سعیدہ وارثی اوربرطانوی تجارتی مشن نے پاکستان کے وزیراعظم، پنجاب کے وزیراعلی وزیرخزانہ اوردیگر سینئیرسرکاری افسران سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے مختلف عقائد کے حامل اراکین پارلیمنٹ اور کاروباری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں
دسمبرمیں لندن برطانیہ- پاکستان وقف تجارتی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے تاکہ مزید کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہو اوروہ پاکستان میں پہلے سے کام کرنے والی کامیاب کمپنیوں کی تقلید کریں۔ اس کانفرنس میں توانائی کے شعبے کی مستحکم شرکت ہوگی.
بیرونس سعیدہ وارثی برطانیہ اورپاکستان کے بارے میں آپ کے سوالوں کے جواب ٹوئٹر پر براہ راست بدھ 16 اکتوبر کو برطانوی وقت کے مطابق 1115 – 1150بجے دیں گی. آپ اپنا سوال اس ہیش ٹیگ #askFCO پر بھیجئیے اوربیرونس وارثی کو ٹوئٹرپریہاں@sayeedawarsi ملاحظہ کیجئیے.