آزادئی مذہب یا عقائد پروزارت خارجہ کا مشاورتی بورڈ
بیرونس سعیدہ وارثی نے آزادئی مذہب یا عقائد پروزارت خارجہ کے مشاورتی بورڈ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی جس میں اس کے تصور اورحکمت عملی پر بات چیت کی گئی.
وزارت خارجہ برطانیہ نے آج ایک نئے آزادئی مذہب یا عقائد پروزارت خارجہ کے مشاورتی بورڈ کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی جس کی صدارت سینئیر وزیرمملکت بیرونس سعیدہ وارثی نے کی۔ نیا گروپ جو وزارت خارجہ کے انسانی حقوق مشاورتی گروپ کا ذیلی گروپ ہے،اس شعبے کے ماہرین پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد وزارت خارجہ کے وزرا اور عملے کو یہ مشورے دینا ہے کہ آزادئی مذہب یا عقائد کے دنیا بھر میں فروغ اور تحفظ کے لئے اس سرگرم طرز کار کو کیسے آگے بڑھایا جائے جو انہوں نے پہلے ہی اپنا رکھا ہے.
نئے گروپ کے پہلے اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیرونس وارثی نے کہا:
آزادئی مذہب یا عقائد میرے لئے ذاتی ترجیح ہے۔ دنیا بھر میں لوگ صرف اپنے مذہب یا عقیدے کی وجہ سے تنہا کردئیے جاتے یا ہراساں کئے جاتے ہیں۔ لوگوں کی ان کے مذہب یا عقیدے کی بنا پر ایذارسانی،میرے خیال میں ایک عالمی بحران بن چکی ہے۔ میں یہ یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ ہمارےپاس اس کے لئے بہترین مشاورت موجود ہے۔ اسی لئے ہم نے یہ نیا مشاورتی گروپ تشکیل دیا ہے جو اس شعبے کے حقیقی ماہرین پر مشتمل ہے، یہ لوگ روزمرہ طور پر آزادئی مذہب یا عقائد کے حق کے دفاع کے لئے عملی قدم اٹھاتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں اورہم ایک ایسی دنیا کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں کسی کو اس کے عقیدے کی بنیاد پر اذیت نہیں دیجائیگی.
مجھے آزادئی مذہب یا عقائد پروزارت خارجہ کے مشاورتی بورڈ کے ان اراکین کے ناموں کا اعلان کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔
کیٹ ایلن یوکے ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل وقاراعظمی چئیرمین ریمیمبرنگ سربرینکا مشہود بدرین اسکول آف لا (SOAS)یونیورسٹی لندن شامی چکرورتی ڈائریکٹر لبرٹی اینڈریو کاپسن چیف ایگزیکٹو برٹش ہیومنسٹ ایسوسی ایشن جوئیل ایڈورڈز انٹرنیشنل ڈائریکٹر میکا چیلنج میلکام ایونز پروفیسرپبلک انٹرنیشنل لا برسٹل یونیورسٹی ٹام کیلاگھر پروفیسر نسلی تنازعات وامن بریڈفرڈ یونیورسٹی ایڈ حسین سینئیر فیلو فار مڈلایسٹرن اسٹڈیز کونسل برائے سفارتی تعلقات ایڈورڈ کیسلر ایگزیکیٹو ڈائریکٹر وولف انسٹی ٹیوٹ ڈیوڈ میفیم یوکے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ ٹریورپئیرز پئیر یملی چیری ٹیبل آرگنائزیشن ایگزیکیٹو چئیرمین طارق رمضان پروفیسرعصری اسلامی مطالعہ جات آکسفرڈ یونی ورسٹی مروین تھامس چیف اگزیکیٹو کرسچئین سالیڈیرٹی ورلڈ وائیڈ
مزید معلومات
بیرونس وارثی ٹوئٹرپر@SayeedaWarsi
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@WilliamJHague
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر@وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک