وزارت خارجہ نے تشدد کے شکارافراد کی حمایت کا عالمی دن 2014ء منایا
بیرونس سعیدہ وارثی نے تشدد کی روک تھام کے لئے برطانیہ کے عزم کی توثیق کی اور تشدد کے خلاف کنونشن کی منظوری کے لئے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی ہے.
وزارت خارجہ کی سینئیر وزیربیرونس وارثی نے کہا:
آج 26 جون کو ہم تشدد کے متاثرین کی مسلسل حمایت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔برطانیہ نے تشدد اور ظالمانہ،غیر انسانی یا توہین آمیزسلوک یا سزا کی مسلسل اورغیرمشروط طور پر مذمت کی ہے اورمتاثرین، ان کے خاندان اورکمیونٹی پر اس کے اثرات کو تباہ کن قراردیا ہے۔ تشدد کو کسی بھی حالت میں جائز نہیں کہا جاسکتا۔
عالمی قانون کے تحت تشدد ایک جرم ہونے کے باوجود ذلت آمیز اورغیر منصفانہ عمل جاری ہے۔ اس سال یہ عالمی دن ایک یاددہانی ہے کہ اکثر اس کے مجرم بغیر سزا کے چھوٹ جاتے ہیں اوراس جرم کے اعادے کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
برطانیہ تشدد اوراس کے معاملے میں بے حسی کی روک تھام اورتشدد کے خلاف کنونشن اوراس کے اختیاری پروٹوکول کی منظوری کے لئےریاستوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔ منظوری سے ریاستوں کو عالمی ماہرین کے ساتھ ایک تعمیری مکالمے کا فائدہ ہوگا اوروہ تشدد کی روک تھام، ممانعت اورسزا کا واضح پیغام بھیج سکیں گی.
مزید معلومات
بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر@سعیدہ وارثی
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک