خبروں کی کہانی

تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے خاتمے کی عالمی کانفرنس

کانفرنس سے باخبر رہئیے اوروڈیو کو شئیر کرکے #timetoact مہم میں حصہ لیجئیے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Ending Sexual Violence in Conflict logo

تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے خاتمے کی عالمی کانفرنس 10 تا 13 جون 2014ء لندن میں ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ کے کمشنر برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی اینجلینا جولی اورسکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اس موضوع پر اب تک ہونے والی سب سے بڑی اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کررہے ہیں.

منگل کو دونوں صدور کانفرنس کا اففتاح کریں گے جس کا مقصد تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے بارے میں آگہی میں اضافہ ہے۔ وہ نوجوانوں کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ بدھ کو وہ ایک عالمی پروٹوکول کے اجرا کی تقریب میں شریک ہونگے۔اس پروٹوکول سے مجرموں کو سزادینے کے نظام کو مستحکم کیا جاسکے گا۔جمعرات کو 100 سے زائد ملکوں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جمعہ کو ان دونوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون ( وڈیو پیغام کے ذریعے) اورامریکی سکریٹری خارجہ جان کیری اختتامی سیشن میں تقریر کریں گے.

کانفرنس میں 10 تا 12 جون عوام کے لئے 140 ایونٹس رکھے گئے ہیں). اس میں اعزاز یافتہ ‘لائیبیرئین گرل’کا عالمی پریمئیر، فلمیں، مباحثے شامل ہونگے۔ اس میں ایک خصوصی اسکریننگ ‘ ان دا لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی’ کی ہوگی جس میں اس کی ڈائریکٹراینجلینا جولی اورولیم ہیگ فلم کے بارے میں بات کریںگے.

TimetoAct#مہم کے حصے کے طور پر ایک اینی میشن فلم دی گئی ہےجوعصمت دری اورجنسی تشدد کی خوفناکیت کو ایک بچے کی نگاہ سے دکھاتی ہے.

یہ عفریت بھیانک خوابوں کو جنم دیتے ہیں

یہ کانفرنس ان ٹھوس اقدامات کی نشاندہی کرے گی جو چارشعبوں کے لئے درکار ہیں:

  • تنازع کے دوران ہونے والے جنسی تشدد کی تحقیقات اوردستاویزات؛
  • متاثرین کے لئے جن میں بچے شامل ہیں، مزید سپورٹ اور مدد کی فراہمی؛
  • امن اور سلامتی کی کوششوں میں جنسی اورصنفی تشدد کے باب میں ردعمل اور صنفی مساوات کے فروغ کو یقینی بنانا؛
  • عالمی رابطے کو بہتر بنانا.

اگر آپ کو اینی میشن کا نشریاتی معیاری نمونہ چاہئیے تو [email protected]سے رابطہ کیجئیے

*یہ وڈیو ٹوئٹر کے ذریعے بھی شئیر کیا جا سکتا ہے، ایک بھیانک فلم جو تاریک حقائق کو سامنے لاتی ہے: http://ow.ly/xx14G#TimetoAct

*یہ عفریت بھیانک خوابوں کو جنم دیتے ہیں۔ دیکھئیے: @end_svc video http://ow.ly/xx14G #TimeToAct

Updates to this page

شائع کردہ 8 جون 2014
آخری اپ ڈیٹ کردہ 10 جون 2014 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.