خبروں کی کہانی

انسانی حقوق- برطانیہ کا عالمی حقوق اورآزادیوں کا عہد

وزارت خارجہ کی وزیر بیرونس اینلے نےانسانی حقوق کونسل 19-2017ء میں دوبارا انتخاب کےلئے برطانیہ کی نامزدگی کا اجرا کیا ہے.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Human Rights - UK pledges

برطانیہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق پر کام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جو وہ بحیثیت اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل رکن سر انجام دیتا ہے۔ اب وہ اس کونسل میں دوبارا منتخب ہونے کے لئے کھڑا ہوا ہے.

دوبارا انتخاب کے لئے نامزدگی کا اجرا کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی وزیر بیرونس جوائس اینلے نے وہ پانچ عہد بیان کئے جو عالمی آزادیوں اور انسانی حقوق کی سر بلندی کے لئے برطانیہ نے کئے ہوئے ہیں:

'’ہمارے عہدبرطانیہ کی اپنی ملکی اور بیرون ملک ترجیحات پر مبنی ہیں اور جمہوری اور مشمولی اقدار سے لئے گئے ہیں: یعنی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کو مستحکم کرنا؛ 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈا کو عملی شکل دینا جس میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے؛ ایک ایسے وقت میں جبکہ بے شمار افراد اپنے عقیدے کی وجہ سے سزائے موت کا شکار ہورہے ہوں، آزادئی مذہب یا عقیدہ کے لئے کھڑے رہنا؛ عورتوں پر تشدد کے خاتمے اور سیاست اور معاشی زندگی میں ان کی بھرپور شرکت کے فروغ کے لئے کام کرنا؛ اور کھلے معاشروں کے فروغ اور شہری معاشرے کو درپیش خطرات کو للکارنا.

ہم ان تمام افراد کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے دوبارا انتخاب چاہتے ہیں جوآزادیوں کے لئےآوازبلند کرتے ہیں اورعالمی حقوق کی سربلندی کے لئے عمل پیرا ہیں.”

ان عہد کے بارے میں

Updates to this page

شائع کردہ 9 دسمبر 2015