خبروں کی کہانی

عالمی یوم انسداد بدعنوانی: مشترکہ وزارتی بیان

ولیم ہیگ، کین کلارک اورجسٹین گریننگ نےعالمی انسداد بدعنوانی دن کی اہمیت پرایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
UN Anti Corruption logo

بدعنوانی میں کمی اورشفافیت میں اضافہ عالمی استحکام اورخوشحالی کے لئے لازمی ہیں۔ 2013ء بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن کی منظوری کی دس سالہ سالگرہ بھی ہے بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کنونشن , یہ کنونشن ایسا معیار ہے جس کو قائم رکھنے کے لئے ہم عالمی برادری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

بدعنوانی میں کمی اورشفافیت میں اضافہ اس حکومت کےایجنڈا میں مرکزی مقام کا حامل ہے. اس سال جی8 ممالک کی صدارت کے دوران برطانیہ نے ٹیکس میں شفافیت، بڑی کمپنیوں کی ملکیت اور قانونی انتظامات کے استحصال کے فروغ کے لئے ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے اورکارآمد ملکیت کے یوکے رجسٹر کے لئے منصوبے کا اعلان کیا ہے.

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا گزشتہ ہفتے کا اعلان، کہ برطانیہ نےعالمی بدعنوانی اشارئیے میں اپنی پوزیشن بہتر کر لی ہے، ایک خوش آئند خبر ہےاوراس حکومت کے اس کام کا عکاس ہے جو وہ اس ملک میں اور بیرون ملک بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے کررہی ہے.

یوکے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن چیمپئین کین کلارک نے اضافہ کرتے ہوئے کہا:

مجھے فخر ہے کہ حکومت نےرشوت ستانی ایکٹ, a world-نافذ کیا ہے جو ایکممتازعالمی قانون ہےجس میں برطانیہ اور دوسرے ملکوں میں رشوت ستانی کے اقدامات کے لئے جدید اسکیم کا تعین کیا گیا ہے اورجس کے تحت پہلے ہی سزائیں دی جاچکی ہیں۔

میں حکومت کے اینٹی کرپشن چیمپئین کی اپنی حیثیت میں حکومت کے تمام شعبوں میں ان افراد سے نمٹنے کے لئے تیار ہوں جو بدعنوانی سے حاصل کی گئی رقم کوبرطانیہ کے مالی نظام کے تحت سیاہ سے سفید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم عرب بہار کے دوران ملکوں سے چوری کی گئی رقم کے حصول کی پہلے ہی کوشش کررہے ہیں.

اگر ہمیں اپنے گھر میں اپنے مقام کو بہتر بنانا اور بیرون ملک بدعنوانی کوکم کرنا ہے تو ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ جیسا کہ ہم نے حال میں شائع شدہ سنگین اورمنظم جرائم حکمت عملی میں توقع ظاہر کی ہے قومی جرائم ایجنسی کا قیام اس اہم فریضے کو جاری رکھنے میں مددگار ہوگا۔ ہمیں اپنے مستحکم اور جامع رشوت ستانی ایکٹ کے بارے میں عالمی آگہی کے فروغ کے لئے کام جاری رکھنا ہوگا.

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے کہا:

جب ترقی پزیر ممالک میں بدعنوانی ہوتی ہے تو اس کا بوجھ غریب ترین عوام پر پڑتا ہے۔اس سے سرمایہ کاری رک جاتی ہے،عوام کی ان سہولیات اور مدد میں دھوکا دہی ہوتی ہےجس کی انہیں اپنی معیشت کی ترقی اور امدادکی محتاجی کے خاتمے کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔

بدعنوانی، فراڈ،منی لانڈرنگ اور ٹیکس نادہندگی کوکچلنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔ ہم اس کے اسباب کو جڑوں سےاکھاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور برطانیہ کی عالمی درجے کے پولیس یونٹوں کو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں تعاون کریں گے.

ڈیفڈ نے ترجیحی طور سے،29 ملکوں میں پھیلی ہوئی بدعنوانی،فراڈ اور عوامی فنڈز کے استحصال سے نمٹنے کے لئے پروگرام بنایا ہوا ہے.

اس کے علاوہ میٹروپولیٹن پولیس،سٹی آف لندن پولیس،کراؤن پراسیکیوشن سروس اور سنگین و منظم جرائم ایجنسی میں ڈیفڈ ماہرین یونٹس کو فنڈز فراہم کرتا ہے تاکہ غیرملکی یا برطانوی مجرم ترقی پزیر ملکوں کی بدعنوانیوں سے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔2006ء سے 100 ملین پاونڈ کے اثاثے منجمد، ضبط یاچھینے جاچکے ہیں اور 14 ملین پاونڈ کے اثاثے ترقی پزیر ملکوں کو واپس کئے جاچکے ہیں.

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے عالمی یوم انسداد بدعنوانی

Updates to this page

شائع کردہ 9 دسمبر 2013