خبروں کی کہانی

وزیر برائے ایشیا نے بنگلا دیش میں حملے کی مذمت کی ہے

وزیر برائَے ایشیا ہیوگو سوائرنے ڈھاکا بنگلہ دیش میں ہولی آرٹیسان بیکری پرحملے کے سلسلسے میں بیان دیا ہے.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ہیوگو سوائر نے کہا:

ڈھاکا بنگلہ دیش میں ہولی آرٹیسان بیکری پر حملہ معصوم افراد پر دہشت گردی کی ایک غیر انسانی حرکت ہے۔ میں اس حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور قانون نافذ کرنے والے، سیکیورٹی اور ایمرجنسی کے مقامی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس حملے کو ختم کیا اور متاثرین کی مدد کی.

برطانیہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اس عالمی جنگ میں بنگلادیش کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے.

یہ حملے رمضان میں اس وقت کئے گئے ہیں جب لوگ عید کی تیاری کررہے ہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے ۔ ہم ان لوگوں کو مسترد کرتے ہیں جو اسلام کے نام پر تشدد کو جائز قرار دیتے ہیں.

مزید معلومات

Updates to this page

شائع کردہ 3 جولائی 2016