خبروں کی کہانی

وزیربرائے ایشیا ہیوگوسوائربھارت کے دورے پر

وزیر برائے ایشیا ہیوگو سوائربرطانیہ اور بھارت کے مابین دیرینہ تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سےپیر 30 مئی کو بھارت پہنچے ہیں.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ہیوگو سوائر دہلی میں اپنے ہم منصب سینئیر وزرا سے ملاقات کریں گے تاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے برطانیہ کے نومبر 2015ءکے کامیاب دورے کی پیش رفت ہوسکے جس میں کلیدی خارجہ اورسلامتی امورمیں تعاون کے کئی معاہدے عمل میں آئے تھے.

وہ ممتاز بھارتی کاروباری افراد اور فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے بھی ملیں گے تاکہ تجارت اورسرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی ہوسکے۔ بھارت پہلے ہی برطانیہ میں تیسرا بڑا سرمایہ کار ہےاور برطانیہ، بھارت میں جی 20 ملکوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرتاہے .

وزیرمملکت برائے ایشیا ہیوگو سوائر نے کہا:

وزیراعظم نریندرمودی کے تاریخی دورہ برطانیہ نے بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کے ضمن میں عزم ایک نئی بلند سطح متعین کی ہے۔اس سے ہمارے درمیان سلامتی، دفاع ، کاروبار، اختراعات، تعلیم اورثقافت کے روابط مزید گہرے ہوگئے ہیں.

جدید، متنوع اورمتحرک جمہوریتوں کی حیثیت سے برطانیہ اور بھارت میں ایک فطری قربت ہے اوروہ حقیقی تزویری شراکت سے مستفید ہوتے ہیں جسے ہم اگلی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے موجودہ بڑےچیلنجوں کے، جو دہشت گردی اورسائبر خطرات سے لے کر سب کے لئے مشمولی ترقی اور پائیدار توانائی کے شعبوں میں درپیش ہیں، مل جل کر خاتمے میں ناگزیر کردارادا کریں گے.

مزید معلومات

وزارت خارجہ کے وزیر ہیوگو سوائرٹوئٹر پر@ہیوگو سوائر

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 30 مئی 2016
آخری اپ ڈیٹ کردہ 30 مئی 2016 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.