پریس ریلیز

بنگلادیش میں سزائے موت پرعمل:برطانیہ کا اظہار تشویش

بنگلادیش میں سزائے موت پرعمل:بیرونس وارثی کا اظہار تشویش.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سینئیر وزیربرائے وزارت خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے

مجھے عبدالقادرملا کی سزائے موت پر آنے والے دنوں میں عملدرآمدکی اطلاعات پر گہری تشویش ہے. برطانیہ کسی بھی حالت میں سزائے موت کی اصولی بنیاد پر مخالفت کرتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا استعمال انسانی وقار کی بے حرمتی ہے اور اس کے سد راہ ہونے کا کوئی حتمی ثبوت بھی نہیں۔ ہم نے یہ بھی مشاہدہ کیا ہے کہ عبدالقادر ملا کو ایک اپیل کے بعد سزائے موت دی گئی ہے جس کا اطلاق ماضی کے قانون میں جاکے کیا گیااورانہیں سپریم کورٹ میں اپنی سزا پرنظر ثانی کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ سماجی اورسیاسی حقوق کے عالمی معاہدے (ICCPR) سے بنگلا دیش کی وابستگی کا تقاضا ہے کہ تمام شہریوں کو قانون کے سامنے برابررکھا جائے.

برطانیہ ایک بار پھر بنگلادیش سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سزائے موت معطل کرے جو بالاخر اس کے خاتمے پر منتج ہو .

مزید معلومات

بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر @SayeedaWarsi

ملاحظہ کیجئیے برطانیہ سزائے موت کے خاتمے کے لئے دوسرے ملکوں کو کس طرح آمادہ کررہاہے

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 10 دسمبر 2013