پریس ریلیز

پاکستان کے لئے تجارتی ترجیحات میں اضافے کا برطانیہ کی جانب سے خیرمقدم

بیرونس سعیدہ وارثی نے آج کے اس ووٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس سے پاکستان کی جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس(جی ایس پی پلس) میں شمولیت کی تصدیق ہوئی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج یورپی پارلیمنٹ نے ووٹ کے ذریعے 10ترقی پزیرملکوں کے لئے تجارتی ترجیحات میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ صرف اکیلےپاکستان کو اس معاہدےسے 500 ملین ڈالرکا اور10 لاکھ نئے روزگار کا فائدہ ہوا ہے.

وزارت خارجہ کی سینئیر وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

مجھے خوشی ہے کہ آج کی رائے شماری نے جی ایس پی پلس میں پاکستان کی شمولیت کی یکم جنوری 2014 سے تصدیق کردی ہے.

برطانیہ یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کے لئے بہتر رسائی کی انتھک وکالت کرتا رہا ہے۔2010ء کے تباہ کن سیلابوں کے بعد ہنگامی تجارتی رسائی کے حصول کے بعد اب برطانیہ نے جی ایس پی پلس کے لئے پھرمہم کی قیادت کی ہے.

یہ تجارتی ترجیحات پاکستان کی معیشت کو کافی فائدہ پہنچائیں گی، اس سے پائیدار ترقی اورملازمتیں پیدا ہونگی۔ یہ ووٹ برطانیہ اور پاکستان دونوں کے درمیاں گہرے اورمزید موثر تعلقات کی مزید علامت ہے جس سے دونوں کو فائدہ ہوتاہے.

مزیدمعلومات

جی ایس پی پلس[جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس] یورپی یونین تجارت اور ترقی پالیسی کا اہم ستون ہے۔ اس سے کمزور ممالک کو یورپی یونین مارکیٹ میں اس کی دوتہائی تجارت میں ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے بشرطیکہ وہ انسانی حقوق،محنت کشوں کے لئے بہترمعیار، پائیدار ترقی اوراچھی حکومت سازی کے باب میں 27 عالمی اعلامیوں پرعمل در آمد کریں۔اس سے اخراج سے بچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ جی ایس پی پلس ملک ان اعلامیوں پر مسلسل پیش رفت کا مظاہرہ کریں اور اس اسکیم کے لئے دی گئی درخواست میں کئے گئے وعدوں پرعملدر آمد اوراس کی نگرانی کریں۔

ملاحظہ کیجئیے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس

بیرونس وارثی ٹوئٹر پر@SayeedaWarsi

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 12 دسمبر 2013