خبروں کی کہانی

انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ میں مخدوش ممالک کا جائزہ

وزارت خارجہ برطانیہ نے 27 مخدوش ممالک کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے۔اس سہ ماہی رپورٹ میں اکتوبر تا دسمبر 2013ء کا جائزہ لیا گیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
In Aleppo, Karm al Jabal. This neighborhood is next to Al Bab and has been under siege for 6 months, 4 March 2013. Credit: Basma.

In Aleppo, Karm al Jabal. This neighborhood is next to Al Bab and has been under siege for 6 months, 4 March 2013. Credit: Basma.

انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2013ء آن لائن موجود ہےتاکہ ہرممکن طریقے سے اسے عوام تک پہنچایا جاسکے۔ اس میں برطانیہ کی انسانی حقوق کے باب میں پالیسیوں اوراہم امور پرخدشات کو نمایاں کیا گیا ہے اور ان 27 مخدوش ممالک کا احاطہ کیا گیا ہے جہاں وزارت خارجہ کو انسانی حقوق کی سنگین ترین صورتحال پر تشویش ہے.

ہر تین ماہ بعد ہم ان مخدوش ممالک کے بارے میں تازہ ترین جائزہ پیش کرتے ہیں، تاکہ ان ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سے اہم واقعات اوروہ اقدامات جو اس ضمن میں برطانیہ نے کئے ہیں، سامنے آسکیں.

رپورٹ پارلیمنٹ، این جی اوز اور عوام الناس کوانسانی حقوق پر کئے جانے والے کام کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے کے لئے ہے.

مزیدمعلومات

ان ممالک کے بارے میں اکتوبر تا دسمبر 2013ء کا احوال پڑھئیے اور تبصرہ کیجئیے افغانستان, ایران, پاکستان

پڑھئیے، تبصرہ کیجئیے اور شئیر کیجئیے وزارت خارجہ کی انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ 2012 ء

ٹوئٹرپر: @FCOHumanRights hashtag #hrdreport

Updates to this page

شائع کردہ 20 جنوری 2014