نئی ویب سائٹ پر خوش آمدید
.اب اردو میں وزارت خارجہ کی معلومات،خبریں اور ترجیحات کے بارے میں آپ حکومت برطانیہ کی نئی ویب سائٹ .پر پڑھ سکیں گے۔
ہمارے نئےصفحات میں ہمارے فرائض،ترجیحات اور خبریں شامل ہونگی اور آپکے لئے برطانوی حکومت کے ان دیگر محکموں کے بارے میں جاننا بڑاآسان ہوجائےگا جو اس علاقے یا ملتے جلتے شعبوں میں کام کررہے ہیں اور کیا کام کررہے ہیں۔
جب آپ 25 مارچ کو یا اس کے بعدہماری اس ویب سائٹ پر آئیں گے تو یہ آپ کو خودبخود نئے صفحات پرلے جائیگی۔یہاں آپکو یہ معلوم ہوسکے گاکہ برطانیہ مقامی طور پر کیا کررہا ہے۔یہیں سے آپکو ہمارے دفاتر،رابطےکی تفصیلات اورمزیدمعلومات بھی مل سکیں گی۔ یہ نئی ویب سائٹ آپکی آسانی کے لئے بنائی گئی ہے اورآپ کومطلوبہ معلومات بڑی تیز رفتاری سے فراہم کردے گی۔ یہ موبائل ڈیوائسس پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ مقامی زبانوں میں معلومات کی ضرورت ہوئی تووہ فراہم کی جاسکتی ہیں آپ کو مختلف معلومات تلاش کابٹن دباکے مل سکیں گی.
اگرآپ ہماری ویب سائٹ پر ایمیل کے لئے سبسکرائب کرتے ہیں تو یہ سبسکرپشن خودبخود منتقل ہوجائیگی۔ہماری منتقلی کے بعدآپ کو یہ موقع دیا جائےگا کہ آپ کیا کریں۔پرانی ویب سائٹ کے لنک آپ کوکئی ماہ تک نئے صفحات پر لے جاتے رہیں گے۔ سوشل میڈیا یعنی فیس بک اور ٹوئیٹرچینلز میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔.