آپ کی سکریننگ کے نتائج: آپ کو بڑا شکمی بڑی شریان میں پھیلاؤ یعنی لارج ایبڈومینل آؤرٹِک اینیوریئم (AAA) کا مرض تشخیص ہوا ہے
اپ ڈیٹ کردہ 19 نومبر 2024
Applies to England
پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔
1. لیف لیٹ کِس کے لیے ہے
یہ لیف لِٹ ان مردوں کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے جن میں شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ کی سکرننگ (AAA سکریننگ بھی کہلاتی ہے) کے ذریعے دریافت کردہ بڑا پھیلاٶ یا لارج اینیوریئم ہو۔
جب آپ کو سکرین کیا گیا تھا تو ہم نے دریافت کیا تھا کہ آپ کی بڑی شریان معمول کی نسبت بہت زیادہ چوڑی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بڑا شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ ہے جسے علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے – عموماً سرجی۔ ان 1000 مردوں میں سے جنہیں سکرین کیا گیا تقریباً 1 کو بڑا AAA ہوتا ہے ہم اب مزید ٹیسٹوں اور ممکنہ علاج کے متعلق بات کرنے کے لیے ماہر سے آپ کی ملاقات کے لیے اپائنٹمنٹ کا بندوبست کریں گے۔
2. شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ یعنی ایبڈومنل آؤرٹِک اینیوری٘م ہے کیا
بڑی شریان مرکزی خون کی شریان ہے جو آپ کے جسم کو خون بہم پہنچاتی ہے۔ یہ آپ کے دل سے نکلتی ہے اور نیچے چھاتی کے راستے شکم تک جاتی ہے۔
بعض لوگوں میں، جیسے جیسے وہ عمر رسیدہ ہو جاتے ہیں، شکم میں بڑی شریان کی دیوار کمزور ہو سکتی ہے۔ یہ پھر پھیل سکتی ہے اور وہ شکل اختیار کر سکتی ہے جو شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ کہلاتی ہے۔
AAA## کس قدر سنگین ہے
بڑا شریانی پھیلاٶ بہت سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ جیسے جیسے بڑی شریان کی دیوار پھیلتی ہے، یہ کمزور ہو تی جاتی ہے اور پھٹ سکتی ہے جو کہ اندرونی خون بہنے کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ ایک طبی ایمرجنسی ہے۔ جب شریانی پھیلاٶ پھٹتا ہے تو 100 افراد میں سے تقریباً 85 مر جاتے ہیں۔
AAA کے پھٹنے کا نقصان عموماً اینیوریئم کو ٹھیک کرنے والی کسی بھی سرجری سے جُڑے خطرے سے زیادہ ہوتا۔
3. آگے کیا ہوگا؟
ہم نے آپ کی تفصیلات رگوں کی ماہر ٹیم کو بھیج دی ہیں جو آپ کو اگلے 2 ہفتوں میں اپائنٹمنٹ دے گی۔ ماہرین:
آپ کی طبی تاریخ کے متعلق آپ سے پوچھیں گے *مکمل معائنہ کریں گے آپ کی عمومی صحت کا جائزہ لینے کے لیے ممکن ہے آپ کے دل، پھیپھڑوں اور گردوں کے مزید ٹیسٹوں کا بندوبست کریں *علاج کے فوائد اور خطرات کے متعلق آپ سے بات کرے گی *آپ کے کسی بھی سوالات کا جواب دے گی
ہم آپ کے سکین کا نتیجہ آپ کے جی پی کو بتائیں گے۔
4. آپریشن
شریانی پھیلاٶ کے لیے علاج جو سکریننگ استعمال کرتے ہوئے دریافت کیے گئے ہیں عموماً بہت مٶثر ہیں۔
تاہم، تمام آپریشن میں خطرات ہوتے ہیں اور 60 افراد میں 1 AAA مرمت کرنے کے لیے کی گئی سرجری کے بعد مر جاتا ہے۔ جب آپ رگوں کی ماہر ٹیم سے ملتے ہیں، تو وہ آپ سے علاج اور ممکنہ خطرات کے متعلق بات کریں گے۔
4.1 آیا آپریشن آپ کے لیے درست ہے
ماہر آپ کے لیے درست علاج کے متعلق آپ سے بات کرے گا۔ ممکن ہے کہ مردوں کی ایک قلیل تعداد میں سرجری بہت زیادہ خطرات کی حامل ہو یا ممکن ہی نہ ہو۔ یہ ہو سکتا ہے اگر آپ کو دیگر سنگین طبی کیفیتیں لاحق ہوں۔ بعض صورتوں میں، جہاں طبی کیفیت بہتر نہیں ہو گی، ممکن ہے سرجری موزوں نہ ہو۔
آپریشن کروانا آپ کا حق انتخاب ہے۔ اگر آپ آپریشن نہیں کرواتے، تو ماہر ٹیم آپ سے دیگر کثیر الانتخاب کے متعلق بات کرے گی۔
5. اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنا
آپ اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے میں مدد کرسکتے ہیں:
*اگر آپ تمباکو نوش ہیں تو تمباکو نوشی کم یا ترک کرنے کی کوشش کرنے کے لیے مدد طلب کرکے *یقینی بنا کے کہ آپ کا فشارِ خون نارمل ہے - اگر آپ نے اِسے حال ہی میں چیک نہیں کروایا ہے، تو یہ چیک کروا لینا چاہئیے۔ *صحت بخش متوازن غذا کھا کر اور مُرغن خوراک کو کم کرکے *اگر آپ کا وزن زیادہ ہے، تو وزن کم کرنے کی کوشش کر کے *باقاعدگی سے ورزش کرکے *اگر آپ الکوحل پیتے ہوں، تو معقول حدود کے اندر رہ کر
آپ کو اپنے طرز زندگی میں کوئی دیگر تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور کوئی بھی کھیل یا مشغلے جاری رکھنے چاہئیں۔
آپ کا جی پی پریکٹس تمام مندرجہ بالا امور پر آپ کو مشورہ دے سکے گا اور ممکن ہے آپ کو دوا بھی دینا چاہے یا آپ کی موجودہ دوا پر نظر ثانی کرے۔
6. علامات
اگر آپ کو شریانی پھیلاٶ ہے، تو آپ عموماً کوئی علامات نوٹس نہیں کریں گے، لہٰذا یہ خلافِ قیاس ہے کہ آپ چھوٹے بڑے شریانی پھیلاٶ سے کوئی درد یا بے آرامی محسوس کریں گے۔
اگر آپ کسی وجہ سے ہسپتال میں جائیں، تو آپ کو عملے کو بتانا چاہئیے کہ آپ کو سکریننگ کے ذریعے دریافت کردہ شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ ہے۔
اگر آپ اپنی سکریننگ کے نتیجے کے متعلق کوئی سوالات پوچھنا چاہتے ہوں، تو آپ اپنے مقامی سکریننگ پروگرام کو فون کر سکتے ہیں۔ اگر آپ عموماً علیل محسوس کرتے ہوں، تو آپ اپنے جی پی سے بات کریں۔
6.1 پھٹے ہوئے آینیوریئم کی علامات
یہ اہم ہے کہ آپ پھٹے AAA کی کوئی سی بھی علامات ہے آگاہ ہوں
اگر آپ کو شدید، لگاتار شکم اور/یا کمر کے نچلے حصے میں درد کی نئی علامات ہوں تو آپ کو شعبہ حادثات اور ایمرجنسی کے ذریعے فوری طبی امداد طلب کرنی چاہئیے۔ آپ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کسی بھی طبی عملے کو بتائیں کہ آپ کو AAA ہے۔
اگر آپ اپنی سکریننگ کے نتیجے کے متعلق کوئی سوالات پوچھنا چاہتے ہوں، تو آپ اپنے مقامی سکریننگ پروگرام کو فون کر سکتے ہیں۔ اگر آپ عموماً علیل محسوس کرتے ہوں، تو آپ اپنے جی پی سے بات کریں۔
7. قریبی رشتہ دار
AAA ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اگر آپ کے بھائی، بہن یا والدین کو شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ ہو یا ماضی میں رہا ہو۔
اس لئے آپ کو سبھی بھائیوں، بہنوں یا بچوں کو آگاہ کرنا چاہئیے کہ آپ کے AAA کا مطلب ہے کہ وہ بھی خطرے میں ہیں۔ وہ اپنے جی پی سے اُس عمر سے 5 سال قبل سکین کی درخواست کرنے کے امکان کے متعلق پوچھ سکتے ہیں جس عمر پر آپ کا AAA دریافت کیا گیا تھا۔
8. ڈرائیونگ
کار ڈرائیور حضرات:
- اگر آپ کا شریانی پھیلاٶ 6 سنٹی میٹر تک بڑھ جاتا ہے تو آپ کو لازمی طور پر ڈی وی ایل اے (DVLA) کو مطلع کرنا چاہئیے۔
- اگر آپ کا شریانی پھیلاٶ 6.5 سنٹی میٹر تک بڑھتا ہے تو آپ کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
- آپ کے شریانی پھیلاٶ کا کامیابی سے علاج کئے جا چکنے کے بعد آپ کا لائسنس بحال کر دیا جائے گا۔
بس، کوچ اور لاری ڈرائیورز:
- آپ کو ڈی وی ایل اے (DVLA) کو لازمی مطلع کرنا چاہئیے کہ آپ کو شریانی پھیلاٶ ہے۔
- آپ کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔
- آپ کے شریانی پھیلاٶ کا کامیابی سے علاج کئے جا چکنے کے بعد آپ کا لائسنس بحال کر دیا جائے گا۔
9. صحت سے متعلق بیمہ
جب سفر کے لیے یا کوئی دیگر صحت سے متعلقہ انشورنس کے لیے درخواست دے رہے ہوں تو اگر آپ اپنا AAA ظاہر کر دیتے ہیں ممکن ہے آپ سے اضافی پریمیئم چارج کیا جائے یا اِس حالتِ بیماری کو بیمہ تحفظ سے خارج قرار دے دیا جائے۔ جب بیمہ تحفظ کے لیے دیکھ رہے ہوں تو کوئی بروکر مدد کر سکتا ہے۔ برٹش انشورنس بروکرز ایسوسی ایشن ‘فائنڈ اے بروکر’ سروس چلاتی ہے۔ اُن کی ویب سائٹ پر جائیں۔ یا 1790 950 0370 پر کال کریں۔
10. مزید معلومات
آپ مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں:
- اپنی جی پی پریکٹس سے
- اپنے مقامی سکریننگ پروگرام سے
- NHS چوائسز سے
- Circulation Foundation
- برٹش ہارٹ فاٶنڈیشن
معلوم کریں کہ کیسے پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور این ایچ ایس آپ کی سکریننگ کے بارے معلومات کیسے استعمال اور محفوظ کرتے ہیں۔