پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان ماہانہ پیشرفت رپورٹ برائے جولائی/ اگست 2013ء

سکریٹری خارجہ نے افغانستان ماہانہ پیشرفت رپورٹ برائے جولائی/ اگست 2013ء سے پارلیمنٹ کوآگاہ کیاہے .

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

میں ایوان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ،وزارت دفاع اورادارہ برائےبین الاقوامی ترقی مشترکہ طور پر نومبر 2010ء کے بعد افغانستان میں ہونے والی ترقی کے بارے میں آج13 ویں رپورٹ شائع کررہے ہیں.

خودمختار انتخابی کمیشن(IEC) کا اسٹرکچر اورڈیوٹیز قانون 13 جولائی کو پارلیمنٹ نے منظورکیا اور صدر حامد کرزائی نے فورا بعداس پر اور 15 جولائی کو انتخابی قانون پردستخط کردئیے تھے۔ان قوانین کی منظوری کا مطلب ہے کہ پہلی بار افغانستان کے انتخابی نظام میں انتخابات کے لئے ایک قانونی فریم ورک موجود ہوگاجس پر کہ پارلیمنٹ میں بحث ہوچکی ہے.

میں نے 17 جولائی کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور وزیر اعظم نواز شریف کی ان کے بیان کردہ عزائم پر حمایت کی کہ وہ اپنے پڑوسیوں سے بہتر تعلقات اپنائیں گے۔ نوازشریف کے مشیر برائے خارجی امورسرتاج عزیزنےمشترکہ پریس کانفرنس میں افغانستان کے دورے کا اعلان کیا ۔ یہ دورہ 21 جولائی کو ہوا اور اس میں 26 اور 27 اگست کو صدر حامد کرزائی کے دورہ پاکستان کو شکل دی گئی.

وزارت برائے انسداد منشیات نے جولائی میں منشیات کی روک تھام کی قومی حکمت عملی پر نظر ثانی کی۔ حکمت عملی میں گزشتہ سالوں کے انداز کار کو چار شعبوں میں برقراررکھا گیا ہے جو: متبادل ذرائع روزگار، قانون پر عملدرآمد،منشیات کی طلب میں کمی اور معلومات کاآپریشن ہیں.

افغان وزیر خزانہ اور ان کے پاکستانی ہم منصب کی پہلی ملاقات اسلام آباد میں 25 اگست کو ہوئی جو اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے صدر کرزائی کے دورہ پاکستان سے پہلے تھی، اس ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی روابط کو مستحکم بنانے پر توجہ دی گئی۔ دونوں وزرا نے جولائی 2012ء میں ملاقات کرنے والے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی میٹنگ کے انعقادپر بھی اتفاق کیا.

افغان رپورٹنگ میں جولائی کے پورےمہینے اور اگست کے آغازمیں گزشتہ سال کے اسے عرصے کے مقابلے میں تشدد میں نمایاں کمی کا اظہارہوا۔ کابل میں جولائی کے بعد سے صرف ایک اعلی سطحی حملہ ہواجو کئی منصوبہ بند حملوں کو ناکام کرنے کی افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا نتیجہ تھا۔اسی طرح رمضان 2012ء کے ‘‘اندرونی حملوں’’ میں اضافے کی 2013ء میں بازگشت سنائی نہیں دی گئی اورصرف ایک ‘اندرونی حملہ’ 10 جولائی کو قندھارائرفیلڈ میں ہواجس میں آئیساف ملوث تھی.

برطانیہ کی ٹاسک فورس ہلمند کے فوجی ہیڈ کوارٹر لشکر گاہ سے 9 اگست کو کیمپ باسٹئین منتقل ہوگئے۔ یہ فوجی انخلامیں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ہیڈ کوارٹر صوبائی دارالحکومت میں مئی 2006 میں قائم کیا گیا تھا۔اوریہ فوجی منتقلی وسطی ہلمند میں برطانوی فوجی موجودگی میں نمایاں تبدیلی کی علامت ہے۔ یہ سیکیورٹی کی ذمے داری کی افغان سیکورٹی فورسز کو مسلسل منتقلی کابراہ راست نتیجہ ہے جو اب ہلمند کے شہریوں کی سلامتی کے مکمل ذمے دار ہیں.

میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری کو پیش کررہا ہوں.

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے افغانستان پر ماہانہ پیش رفت رپورٹ

ملاحظہ کیجئیے افغانستان میں برطانیہ ویب سائٹ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہفیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 13 ستمبر 2013