پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان پر ماہانہ پیش رفت رپورٹ مئی 2013ء

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو افغانستان میں مئی 2013ء میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

میں ایوان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ، وزارت دفاع اورادارہ برائے بین الاقوامی ترقی افغانستان میں ہونے والی ترقی کے بارے میں نومبر 2010ء کے بعد سےشروع کی جانے والی اب اٹھائیسویں رپورٹ ہے.

صدارتی انتخابات برائے 2014ء سے پہلے ووٹررجسٹریشن کا کام 26 مئی کوشروع ہوگیا تھا۔ووٹررجسٹریشن ٹیموں میں 50 فی صد تعداد خواتین کی ہے۔ پہلے مرحلے می تمام 34 صوبوں میں 41 رجسٹریشن مراکزپر توجہ دی گئی۔ دو اہم ضابطوں کی منظوری پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوسکی جو کہ 2014ء اور2015ء کے انتخابی مرحلوں کے لئے انتخابی نظام کی ساختی بنیاد فراہم کریں گے.

جوں جوں جنگی موسم میں شدت آرہی ہے، دشمن کی جانب سےبڑے حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔ جوخاص طور پر ملک کے مشرقی، مغربی اورشمالی حصوں میں ہوئے ہیں۔ البتہ وسطی ہلمند میں تشدد کی سطح گزشتہ سال انہی دنوں کے مقابلے میں کم ہے اور افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز ثابت قدمی سے کام لےرہی ہیں۔ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزنے کابل میں عالمی تنظیم برائے مہاجرین کے دفتراور جلال آباد میں ریڈکراس کی عالمی کمیٹی پر حملے میں کامیاب جوابی کارروائی کی تھی.

وزیر اعظم نے 8 مئی 2013ء کو پارلیمنٹ میں تصدیق کی تھی کہ برطانیہ کی فوج مئی کے آخر تک کم ہوکر 7900 اور 2013ء کے آخر میں 5200رہ جائے گی جو زمینی صورتحال کی پیش رفت کے مطابق ہوگی.

نیٹو کے فوجی سربراہان نے 15 مئی کوملاقات کی اور 2014ء کے بعد افغانستان میں نیٹو تربیت، مشاورت اور تعاون مشن کے کارروائی کے تصور کی توثیق کی۔ نیٹو وزرائے دفاع کو ان کے مشورےمیں سیکیورٹی کے علاقائی طرزفکر کی ابتدائی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے.

میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری میں رکھ رہا ہوں .

مزید معلومات

گزشتہ رپورٹس کے لئے افغانستان پیشرفت رپورٹس 2013

Updates to this page

شائع کردہ 27 جون 2013