پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان کی ماہانہ پیش رفت رپورٹ برائے اکتوبر2013ء

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو افغانستان میں اکتوبر 2013ء میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

میں ایوان کو آگاہ کرنا چاہتاہوں کہ وزارت خارجہ، وزارت دفاع اورادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے اشتراک سے نومبر 2010ء کے بعد سے افغانستان کی پیش رفت کے بارے میں آج 32ویں رپورٹ شائع کررہا ہے.

وزیر اعظم نے 29 اکتوبر کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک سہ فریقی اجلاس میں صدرحامد کرزائی اوروزیراعظم نواز شریف کے ساتھ شرکت کی۔ تینوں رہنماؤں نےافغانستان- پاکستان اقتصادی تعاون اورافغان قیادت میں امن عمل پرگفتگو کی اور اس باب میں اپنے مسلسل کمٹمنٹ کو دہرایا۔ سربراہوں کی سطح پرسہ فریقی اجلاسوں کے سلسلے کا یہ چوتھا اجلاس تھا اورنئی پاکستانی حکومت کے تحت پہلا.

اکتوبر میں افغان حکومت اوروسیع ترحکومتی شعبوں کےکئی اراکین نے استعفی دئیے تاکہ 2014ء کے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ ان میں وزیرامورخارجہ زلمے رسول، وزیرکانکنی وحید اللہ شہرانی، وزیر تجارت انوارالحق احدی اوروزیربرائے توانائی اور پانی اسمعیل خان شامل ہیں.

برطانیہ نے ہلمند نیشنل انویسٹرزایسوسی ایشن کے استعدادی تعمیری منصوبے کے ساتھ تعاون کیا ہے جو اکتوبر میں مکمل ہوگیاہے۔ یہ منصوبہ مقامی کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اورفرموں کی اس خطے میں ملازمتیں فراہم کرنے کی اہلیت میں اضافے میں مدد دے گا۔اس ایسوسی ایشن کی طرز کے دوسرے افغان اداروں سے تعاون کرکے برطانیہ نے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ منتقلی کے بعد ہلمند میں نجی شعبے کی ترقی کے لئے صورتحال سازگاررہے.

برطانیہ نے ہرات صوبے کو سرنگوں اوربغیر پھٹے گولہ بارود سے 2018ء تک پاک کرنے کا عہد کررکھا ہے۔ اکتوبرکی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں یوکے ایڈ نےہرات میں سرنگوں کے 258 ہیکٹر کواورجنگ زدہ علاقے کے 322 ہیکٹر کو صاف کردیا ہے۔ اس سے زمینیں دوبارہ کار آمدہونے کی وجہ سے 7 ہزارسے زائد خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے.

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے 10 اکتوبر 2014ء کو متفقہ طورپرآئیساف افغانستان کے بارے میں قرارداد 2120 منظورکی۔اس قرارداد سے آئیساف کے اختیارات کو اقوام متحدہ کے منشور کے باب 7 کے تحت مزید ساڑھے 14 ماہ تک توسیع دے دی گئی ہے جو اس کے 31 دسمبر 2014ء میں انخلا تک ہوگی.

افغان نیشنل آرمی آفیسر اکیڈمی نے 20 اکتوبر کو کیڈٹوں کے پہلے گروپ کی تربیت شروع کی۔اس وقت 270 کیڈٹس تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ درخواست 10 ہزار نے دی تھی.

سگنل رجمنٹ 14 کے لانس کارپورل جیمز برینن نہرسراج کے علاقے میں 15 اکتوبر کو دشمن کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے جب وہ بلاواسطہ فائرنگ میں کمی کے لئے کارروائی میں شریک تھے۔ ان کی ہلاکت اس مسلسل خطرے کی یاددہانی ہے جوتعداد میں کمی اورانخلا اورافغان فورسزکی تربیت اورمشاورت کے دوران ہمارے فوجیوں کو درپیش ہیں۔ یہ ہمارے لئے ان کی قربانیوں کے قرض کی یاددہانی بھی ہے.

میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری میں پیش کررہا ہوں ۔ یہ gov.uk websiteویب سائٹ پر بھی شائع ہورہی ہے .

مزید معلومات

افغانستان میں یوکے ویب سائٹ

گزشتہ رپورٹس کے لئے افغانستان پیشرفت رپورٹس

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 22 نومبر 2013