تقریر

بنگلادیش میں غربا کے لئےکاروباری سرمایہ کاری منصوبے کا اجرا

یوکے ایڈ فنڈ سے بنائے جانے والے منصوبے کے اجرا پرڈیفڈ کی سارہ کک کی تقریرکے اقتباسات.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Launch of Business Finance for the Poor in Bangladesh (BFP-B) projec

برطانوی حکومت کے ترقیاتی پروگرام بنگلا دیش میں غریبوں کامعیارزندگی بہتر بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔ برطانیہ اس کے لئے بنگلادیش کی آزادی سےاب تک کام کررہا ہے۔ہمارے کام میں کئی شعبوں کااحاطہ کیا گیا ہے جیسے صحت اور تعلیم اور لوگوں کو انتہائی غربت سے نجات دلانے سے لے کرماحولیاتی تبدیلی اورحکومت سازی میں بہتری تک.

ہمارے کام کاایک بڑھتا ہوا اہم حصہ بھی نمواوراقتصادی ترقی ہے۔

جب میں بنگلادیش میں ادھر ادھر سفر کرتی ہوں توغریب لوگوں سے ملاقات میں اکثر پوچھتی ہوں کہ ان کی زندگی میں کس چیز سے سب سے بڑی تبدیلی آسکتِی ہےاور زیادہ تر لوگوں کایہ جواب مجھے ذرا بھی حیران نہیں کرتا کہ روزگار سے۔

یہ روزگار اور بڑھتی ہوئی آمدنی ہے جس نے بنگلادیش میں کئی لاکھ افراد کو غربت سے نکالا ہےاور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اقتصادی ترقی کے لئے ہمارے کام کا ایک حصہ برطانیہ کی کئی اہم سرگرمیاں ہیں جیسے کہ ہم سرمایہ کاری کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے ہیں، مارکیٹوں کو ترقی دیتے اورمہارت کی تعمیر کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے پورٹ فولیو کاایک مستقل حصہ کئی سال سے مالیاتی شعبہ رہا ہے۔

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ)اور بنگلا دیش بنک 2006ء سے بنگلادیش میں ترسیل زراورتارکین وطن کواوران کے اہل خانہ کو موثر ترین طریقے سے رقم بھیجنے اوراسے استعمال کرنے کے لئے مل کرکام کررہے ہیں۔ ہم نے بنگلادیش کے خودکار کلئیرنگ ہاؤس کی خودکاریت میں مدددی جس سے نہ صرف ترسیل زرمیں بلکہ اس کے پورے ملک میں بہاؤ میں تیزرفتاری آئی۔ تمام مالیاتی شعبے کی استعداد پراس کے مثبت اثرات کا مشاہدہ کیاگیا ہے۔

ہم نے سینٹرل بنک کےکریڈٹ انفارمیشن بیورو کی خودکاریت میں بھی مدددی جس سے کریڈٹ ہسٹری کی چیکنگ کے لئے درکاروقت میں نمایاں کمی آئی۔ ہم حال میں جاری کی گئی ایس ایم ای سرمایہ کاری سہولت کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں جو کئی کمرشل بنکوں کے ذریعے اب تک کم سرمایہ کاری حاصل کرنے والےچھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو زیادہ قرضہ فراہم کرتی ہے۔

ہم پی کے ایس ایف - مائیکروکریڈٹ ریگولیٹری اتھارٹی اورانسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو فائنانس کے ساتھ پراسپرپروگرام کے ذریعے کام کرتے ہیں جس کا مقصدمائیکروفائنانس کو زیادہ جدت کا حامل اورنئے قرضہ لینے والوں کے لئے موزوں بناناہے اوراس سے ایک بارپھرکچھ غریب ترین افراد کی زندگی میں انقلاب بپا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بڑے پیمانے پردی جانے والی یہ گرانٹ بنگلادیش میں اورعالمی سطح پر ڈیفڈ کے مالیاتی شعبے کی ترقی کے لئے مضبوط کمٹ منٹ کا اظہار ہے۔

مجموعی طورسے ڈیفڈ نے گزشتہ چھ سال میں مالیاتی شعبے میں تقریبا 350 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی ہے جو ہمارے عالمی، علاقائی اورملکی پروگراموں کے ذریعے کی گئی ہے۔عالمی سطح پر ڈیفڈ کا طریقہ کار یہ رہاہے کہ جدت کو، خاص طورسے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے، فروغ دیا جائے، کلیدی موضوعی خلا کی طرف توجہ دی جائے جیسے کہ مالیاتی معلوماتی انفرااسٹرکچر اورعالمی حمایت مثلا جی 20عمل کے ذریعے تعاون فراہم کیا جائے۔

یہ سرمایہ کاری اورحمایت بنگلادیش جیسے ملکوں اوران ملکوں میں غریب ترین شہریوں کو نئے معاشی مواقع کی تلاش اور بہترزندگی کی تعمیر میں مدد کررہی ہے.

Updates to this page

شائع کردہ 8 فروری 2015