وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل جدید دنیا کی پہلے سے زیادہ عکاس ہو
اقوام متحدہ میں برطانوی مشن کے سفیر مارک لائل گرانٹ کا سلامتی کونسل کی اصلاح پر بین الحکومتی مذاکرات میں بیان
چئیرمین صاحب
یہاں موجود ہم سب ہی سلامتی کونسل میں اصلاح کی ضرورت پر متفق ہیں۔ اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے اس برس ہمارے پاس اپنی توجہ کو عمیق کرنے اور حقیقتا آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ تاہم افسوس یہ ہے کہ اس مشترک نقطے سے آگے نکل کے ہم اپنی اپنی راہوں پر چل پڑتے ہیں۔
برطانیہ کاموقف واضح ہے۔ ہماراماننا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل جدید دنیا کی پہلے سے زیادہ عکاس ہو۔ اس لئے ہم مستقل اورغیرمستقل رکنیت میں معتدل توسیع کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا مانناہے کہ یہ اس بنیادی تقاضے کے مطابق ہے کہ سلامتی کونسل موثراورمستعد رہے اور پہلے سے زیادہ نمائندہ ہو۔ کونسل کی استعدادکو ہم جو اہمیت دیتے ہیں اس کے تحت ہم ویٹو کے استعمال میں اضافے کی حمایت نہیں کرتے۔
خاص طورپرہم برازیل، جرمنی، بھارت اورجاپان کے لئےنئی مستقل نشست اوراس کے ساتھ افریقہ کی مستقل نمائندگی کی حمایت کرتے ہیں۔انفرادی اور اجتماعی طور سے جی 4 قوموں کا مستقل نشستوں کا مطالبہ مضبوط ہے اوروہ متنوع عوام اور مقامات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ مستقل افریقی نمائندگی کو بھی ہمارے اصلاح کے تصورمیں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
لیکن اگر ہمیں اصلاحات میں پیش رفت کرنا ہے تواس عمل میں خلوص دل اوررضامندی کے ساتھ شامل ہونا ہوگا۔ میں کسی بھی جدید طریق کار کی حمایت کو ریکارڈ پرلانا چاہوں گا جس میں عبارت کی بنیاد پرقراردادکے لئے منطقی پہلاقدم اٹھایا جائے۔
ایک وسیع کونسل کے لئے کام کرتے ہوئے کونسل کے طریقہ کار کی بہتری کے لئے بھی شدید کوشش کرنا چاہئیے۔ برطانیہ اس دائرے میں بہتری کے لئےپیش قدمیوں میں آگے آگے ہے۔ یہ ضروری ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہےاور کونسل ٹیکنالوجیکل ترقی کے ساتھ قدم ملا کے چلے۔ میں پھر زور دے کے یہ بات کہتاہوں کہ برطانیہ سلامتی کونسل میں اصلاح پر مباحثے کوبڑی اہمیت دیتا ہے۔ ہم تمام شراکت داروں کے ساتھ اسی قسم کے کمٹمنٹ کو شئیر کرتے ہوئے خوشی سے کام کرنے کو آمادہ ہیں۔ اورمیں یہاں آپ سب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم متفقہ شعبوں پر توجہ دیں، جہاں ممکن ہو پیش رفت کریں بجائے اس کے کہ اختلافات میں الجھے رہیں۔ چئیرمین صاحب، آپ اس طرزفکرپر زور دینے اور سابقہ تعطل میں نہ الجھ جانے کو یقینی بنانے کے لئے جو قدم اٹھائیں گے آپ کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
اس سال دنیا کی نظر ہم پر گزشتہ سالوں سے زیادہ ہوگی۔ ہمیں اس کے جواب میں یہ دکھانا ہوگا کہ ہم اس بحث کو آگے لے جاسکتے ہیں اورمنشورکے نظریات پر چلتے ہوئےکونسل کوجدید دنیاکی نمائندہ اورعکاس بناسکتے ہیں.
Updates to this page
شائع کردہ 12 فروری 2015آخری اپ ڈیٹ کردہ 13 فروری 2015 + show all updates
-
Added translation
-
First published.