پریس ریلیز

بیرونس وارثی کا دورہ عمان وسعودی عرب اختتام پزیرہوا

وزارت خارجہ کی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے اس ہفتے اپنے عمان اورسعودی عرب کےدورے میں اسلامی مالیات اور مذہبی رواداری کو فروغ دیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Sultan Qaboos Grand Mosque

آج وزارت خارجہ کی سینئیر وزیربیرونس وارثی نے اپنا مسقط، مکہ مکرمہ اور جدہ کا دورہ مکمل کرلیا۔اس دورے کا اہم مقصد مذہبی رواداری اور برطانیہ کا اسلامی مالیاتی مرکز کی حیثیت سے فروغ تھا.

Dبیرونس سعیدہ وارثی کے عمان کے پہلے دورے میں وہ نائب وزیر خارجہ، سربراہ سینٹرل بنک اوراسلامی مالیاتی صنعت کے اراکین سے ملیں۔ وزیر نے مسقط میں سلطان قابوس مسجد میں فرقہ واریت کے خطرے پر بڑی اہم تقریر کی۔ بیرونس نے عقائد کمیونٹیز کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ میں عمان کی طویل تاریخ اوراس کے کمٹ منٹ پر روشنی ڈالی.

سعودی عرب میں بیرونس وارثی نے شہری ترقی اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے علاوہ اس سال کے حج کی تیاریوں پر شہزادہ عالی گورنرمکہ اور شہر کے مئیر سے تبادلہ خیال کیا۔ حرمین شریفین کے صدوراورسکریٹری جنرل برائےاسلامی ممالک کی تنظیم – او آئی سی سےاپنی ملاقاتوں میں مذہبی آزادی اور خواتین کے حقوق پر گفتگو کی.

اسلامی ترقیاتی بنک کے صدراور جدہ کے ممتاز اسلامی مالیاتی ماہرین سے ملاقاتوں میں بیرونس وارثی نے برطانوی حکومت کی انسرگرمیوں کا ذکر کیا جو وہ لندن کو اسلامی مالیات کا عالمی مرکز بنانے کے لئے سر انجام دےرہی ہے.

مزید معلومات

بیرونس سعیدہ وارثی کی سلطان قابوس میں مذہبی رواداری پر تقریر یہاں پڑھئیے

بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹرپر@SayeedaWarsi

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 20 فروری 2014