خبروں کی کہانی

عالمی اسلامی مالیات اورسرمایہ کاری گروپ

برطانیہ نےعالمی اسلامی مالیات اورسرمایہ کاری گروپ(IFIG) کے پہلے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Global Islamic Finance and Investment Group

The Global Islamic Finance and Investment Group

بیرونس سعیدہ وارثی نے عالمی اسلامی مالیات اورسرمایہ کاری گروپ(IFIG) کے پہلے افتتاحی اجلاس کی میزبانی اور صدارت کی۔اس گروپ کی تشکیل اکتوبر 2013ءمیں عالمی اسلامی اقتصادی فورم میں کئے گئے کمٹ منٹ کا نتیجہ ہے۔ اس کا مقصداسلامی مالیاتی کے لئےاہم عالمی مواقع اوراس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اوراس کی وسیع معلومات اور مہارت کو عالمی اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی تخلیق کے لئے استعمال کرنا ہے جس سے نمو اورخوشحالی میں مدد ملے۔ اس گروپ میں وزرائے اعظم، وزرا، بڑے اسلامی بنکوں کے چیف ایگزیکیٹوز، مرکزی بنکوں کے گورنراورریگولیٹرز شامل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اسلامی مالیات کے عالمی منظر میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں.

26 مارچ کا یہ اجلاس چند ٹھوس اقدامات پراتفاق میں منتج ہوا جویہ گروپ کرنا چاہتا ہے:

  • رابطے: گروپ نے اسلامی مالیات کی بہتر افہام و تفہیم اوربہتررابطے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔اس نے سفارش کی کہ موجودہ عالمی مارکیٹ کا جامع تجزیہ کیا جائے اور اسلامی مالیات کی تفہیم اوراس کے عام تناظر کو چیلنج کے لئے ایک وسیع حکمت عملی بنائی جائے.

  • ضابطہ: اسلامی مالیات ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت ہے جسے مختلف داخلی اورعالمی ضابطوں کے تحت کام کرنا ہے۔ گروپ نے تجویز پیش کی کہ اسلامی مالیات پرمعلومات اور اس کے ضابطوں کے طریقہ کار کا تبادلہ مفید ہوگا۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے بیرونس سعیدہ وارثی نے اپنے اس ارادے کا اظہار کیا کہ وہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے معلومات کریں کہ اسلامی مالیات کے بارے میں کس طرح بہتر طریقے سے وسائل کو اکھٹا کیا اورمہارت کو شئیر کیا جاسکتا ہے، غالبااسے ایک ہب کی تشکیل کے ذریعے میں ممکن بنایا جاسکتا ہے.

  • سرمایہ کاری: گروپ نے مسلم دنیا اوراس کے باہرزبردست سرمایہ کاری امکانات کو تسلیم کیا جہاں 72 فی صدمسلمان بنک کو استعمال نہیں کرتےاورانشورنس اورپنشنز فنڈزاسلامی دنیا میں ترقی یافتہ نہیں ہیں۔ گروپ نےممکنہ سرمایہ کاروں کے لئےرابطے کی حکمت عملی پرغور کرنے پر اتفاق کیا۔ جس میں:

    • ٹیکنالوجی سے واقف نسل کے لئے جدید اسلامی مالیاتی پراڈکٹس
    • وقف کے امکانات
    • تکافل مارکیٹ میں ترقی کے طویل المدت امکانات، جو کہ سرمائے کا طویل المدت ذریعہ ہے اور اس میں ترقی کا بڑا موقع ہے.

گروپ نے سال میں دوبار میٹنگ پر اتفاق کیا تاکہ اہم شعبوں میں پیش رفت کومتحرک رکھا جاسکے اوران شعبوں کی نشاندہی کو جاری رکھا جائے جہاں اجتماعی اقدامات سے مزید مواقع پیداہوں.

اجلاس کے بعد بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

Tاسلامی مالیات کی عالمی ترقی ہم سب کے لئے ایک شاندارموقع ہے۔ اس کے امکانات میں مسلم دنیا اوربیرونی دنیا کی دلچسپی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اگلازبردست قدم ہوگا۔ مجھے بھروسا ہے کہ ہمارے اراکین کی ٹیکنیکل مہارت، کاروباری علم، اورسیاسی اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے یہ گروپ اسلامی مالیاتی صنعت کی عالمی ترقی کو تیز کرے گا۔ ہمارا عزم ہے کام کرنا’’.

مزید معلومات

بیرونس وارثی ٹوئٹر پر @SayeedaWarsi

مزید معلومات اسلامی مالیات

عالمی اسلامی فورم

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 1 اپریل 2014