خبروں کی کہانی

وزیراعظم کی قیادت میں کاروباری وفداسرائیل اورفلسطینی علاقوں میں

دوروزہ دورے میں وفد اسرائیل اورفلسطینی علاقوں میں امن کے بعد پیدا ہونے والے مواقع پرغورکررہا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
David Cameron addresses the Knesset

David Cameron addresses the Knesset

وزیراعظم اس دورے کوان دونوں علاقوں اوربرطانیہ کے درمیان روابط کومضبوط کرنے کے لئے بات چیت کریں گےتاکہ معاشی ترقی اورسب کے لئے روزگار پیدا ہوسکے.

دورے سے پہلے وزیراعظم نے کہا:

وزیر اعظم بننے کے بعد اسرائیل اورفلسطینی علاقوں کے اپنے پہلے دورے پر میں بہت خوش ہوں.

سکریٹری خارجہ جان کیری کی کوششیں جو امن کے لئے ایک مذاکراتی فریم ورک پر اتفاق کے لئے کی جارہی ہیں اب ایک نازک مرحلے میں داخل ہورہی ہیں۔ میں اپنے دورے کو امن کی ان کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال کرونگا۔ میں وزیراعظم بنیامین نتن یاہواورصدرمحمود عباس کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اس جرآتمندانہ قیادت کو، جس کامظاہرہ انہوں نے ابھی تک کیا ہے آگے بڑھائیں اورامن کی راہ پر آخری مشکل قدم اٹھائیں.

اس کا صلہ بہت بڑا ہوسکتا ہے:ایک مستحکم خوشحال مشرق وسطی جس میں ایک خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست اور اس کے پہلو میں ایک محفوظ اسرائیل ہوگا۔ ایک محفوظ مستقبل۔ ایک خوشحال مستقبل ۔ یہی وہ ہدف ہے جس پر ہم سب کی نگاہیں مرکوز ہونا چاہئیں.

اسرائیل کے ساتھ ساتھ ہم فلسطینی معیشت میں پیش رفت دیکھنے کے خواہشمند ہیں اورمیں فلسطینی کاروباروں کومزید مسابقت پزیر دیکھنے کے لئے نئے برطانوی تعاون کا تعین کرونگا۔ نئے روزگار اور نئی صنعتوں کا قیام جس سے پڑوس میں اسرائیل کو بھی فائدہ ہوگا جہاں ایک متحرک معیشت کو نیا شراکت دار ملے گا۔

اس لحاظ سے یہ ایک اہم دورہ ہوگا ۔ ایسا دورہ جس کا مرکز توجہ مستقبل ہے۔ ہم تینوں رہنما اپنے شہریوں کو محفوظ بنانااوران کے لئے ایک بہترمستقبل کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں اورمیرا ماننا ہے کہ ہم یہ مقصدایک ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اپنے کاروباروں کے لئے مواقع تخلیق کرکے، اپنےعوام کے لئے روزگار فراہم کرکےاورامن کی کوشش کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

فلسطین میں معاشی ترقی

وزیر اعظم فلسطینی علاقوں میں بھی معاشی ترقی میں تعاون کے خواہشمند ہیں،یہ سمجھتے ہوئے کہ فلسطینی عوام کے ایک خوشحال اورمستحکم مستقبل کے لئے یہ ایک ضروری عنصر ہے > > وزیر اعظم کا کاروباری وفدجس میں وزیر تجارت لارڈ لونگسٹن شامل ہیں ممتازفلسطینی کاروباریوں سے ملاقات کرے گاتاکہ مختلف شعبوں جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی،تعمیرات اور زرعی کاروبار میں امکانات تلاش کرسکےتاکہ جان کیری کے منصوبے کے مطابق فلسطینی معیشت کو امن کے لئے ہونے والے مذاکرات کے متوازی رکھا جاسکے.

وزیر اعظم کاروباری مواقع اورروزگار کی تخلیق کے لئے برطانیہ کی جانب سے فلسطینی علاقے میں مزید تعاون کا تعین کریں گے،جس میں:

  • 90 کمپنیوں کے لئےگرانٹس ہونگی جن سے وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دے سکیں گی اور نئی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرسکیں گی - 5۔1 ملین پاؤنڈ کی رقم حکومت کے فلسطینی مارکیٹ ڈیلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے
  • 5۔1ملین پاؤنڈ غزہ میں 1000مہاجر خواتین کو ہنرکی تربیت کے لئے خرچ کی جائیگی۔

برٹش کونسل پورٹلینڈ ٹرسٹ کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کررہی ہے تاکہ آئندہ سال میں نوجوان فلسطینی تاجروں اور کاروباریوں کوبرطانیہ بلا کے مختصر مدت کے لئے ورک پلیسمنٹ فراہم کئے جاسکیں.

ہولوکاسٹ یادگاراورتعلیم

وزیر اعظم کے ساتھ ان کے ہولوکاسٹ کمیشن کے 5 اراکین بھی ہونگےجواسرائیل میں ہولوکاسٹ کی اختراعی یادگاراورملک میں تعلیم کی شہادت حاصل کریں گے.

Updates to this page

شائع کردہ 12 مارچ 2014