ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی کی گہری نگرانی اور علاج
اپ ڈیٹ کردہ 27 جولائی 2022
پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔
1. مختصر جائزہ
اُن لوگوں کے لیے معلومات جنہیں ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ کے لیے ریفر کیا گیا ہے کیونکہ اُنہیں ضرورت ہوتی ہے:
- کڑی نگرانی کے کلینک میں بالتفصیل نگرانی کی *مزید تفتیش یا علاج کے لیے ریفرل کی
ذیابیطسی ریٹنوپیتھی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیش رفت ہوتی ہے اگر آپ کو اِس بارے میں مزید معلومات چاہیے کہ یہ کیسے بڑھ سکتی ہے تو:
- جائیں این ایچ ایس۔یوکے پر
- ایک دوسرا لیف لیٹ ملاحظہ کریں ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ کے سلسلے میں آپ کی گائیڈ
ممکن ہے آپ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ اس معلومات پر گفتگو کرنا چاہیں۔
2. کڑی نگرانی کے کلینک میں بالتفصیل نگرانی کرنا
کڑی نگرانی کے کلینک میں ہمیں آپ کی آنکھوں کی زیادہ تفصیلی طور پر نگرانی کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ:
- ذیابیطسی ریٹنوپیتھی کی علامات کے حامل ہیں جس نے نمو پائی ہے لیکن ابھی علاج کی ضرورت نہیں ہے (پری-پرولیفریٹیو یعنی قبل زود نمو ریٹنوپیتھی)
- ماضی میں بصارت کے لیے خطرناک ریٹنوپیتھی کا کامیاب علاج کروا چکے ہیں
- کو ذیابیطسی میکولوپیتھی ہے جسے ابھی علاج کی ضرورت نہیں ہے
- حاملہ ہیں – کیونکہ حمل ذیبیطسی ریٹنوپیتھی کا تیزی سے نمو کا خطرہ بڑھاتا ہے
کڑی نگرانی کے کلینک میں بالتفصیل نگرانی ہر 9،6،3 یا 12 ماہ بعد پیش کی جا سکتی ہے جس کا انحصار آپ کی آنکھوں کی تبدیلیوں کی قسم اور نمو پر ہے۔
اگر آپ کے پردہ چشم کے عکس بہتری کی علامات ظاہر کرتے ہیں، تو آپ معمول کی سالانہ سکیننگ کو واپس جا سکتے ہیں۔
اگر آپ کے پردہ چشم کے عکس سنگین تبدیلیوں کی علامات کی تصدیق کرتے ہوں، تو ممکن ہے آپ کو مزید تفتیش یا علاج کے لیے ہاسپٹل آئی سروسز کلینک کو بھجوایا جائے۔
3. ریفرل اور علاج
اگر آپ کی ذیابیطسی آنکھ کی سکریننگ کا ٹیسٹ بصارت کے لیے خطرناک ذیابیطسی ریٹنوپیتھی کی علامات ظاہر کرتا ہے تو ہمیں آپ کو مزید ٹیسٹوں اور ممکنہ علاج کے لیے ہاسپٹل آئی سروسز کلینک کو بھجوانے کی ضرورت ہے۔
اس کا مطلب ہے آپ اپنی بصارت کے ساتھ طویل المدت مسائل کے خطرے میں ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ کی ذیابیطس آپ کے پردہ چشم میں خون کی چھوٹی شریانوں کو متاثر کر رہی ہے۔
آنکھوں کا ماہر، ماہر امراض چشم کہلاتا ہے، آپ کی آنکھوں کا معائنہ کرے گا۔ وہ تشخیص کریں گے اور کسی بھی ممکنہ علاجوں کی وضاحت کریں گے جو آپ کی مدد کر سکیں۔
آپ ہسپتال کی نگہداشت میں رہیں گے جب تک کہ ذیابیطسی آنکھ کی سکریننگ کے پروگرام کی نگہداشت میں واپس خارج نہیں کیا جاتا۔
4. ممکنہ علاج
4.1 لیزر سے علاج (فوٹو کوایگولیشن (تیز روشنی سے بافتوں کو جلانا):
لیزر سے علاج:
- بیش نمو یعنی پرولیفریٹیو ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی کے لیے انتہائی عام علاج ہے اور انتہائی مٶثر ہے جب بیماری کا سراغ ابتدا سے لگا لیا جاتا ہے
- مقاصد ہیں ذیابیطس کے باعث آپ کی آنکھوں میں تبدیلیوں کو مستحکم کرنا اور بصارت کو مزید محرومی سے بچانا
- تبدیلیوں پر قابو پانے سے پہلے اِس میں لیزر کلینک آپ کا ایک سے زائد مرتبہ جانا شامل ہو سکتا ہے
- چھوٹے نقطوں میں پردہ چشم پر روشنی کی انتہائی تیز شعاع مرتکز کرنا شامل ہے
- لوگوں میں شدید محرومی بصارت کے خطرے کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں جن کو بیش نمو ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی یا میکولوپیتھی ہو
4.2 مانع VEG F
ویسکولر اینڈوتھیلیل گروتھ فیکٹر مانع ادویات کے انجکشن بعض مریضوں میں بصارت سے محرومی کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں جن میں ذیابیطسی میکولر اوڈیما (داغ سے متعلق رگوں کا سوج جانا) کی تشخیص کی گئی ہو ۔ یہ ایسی حالت ہے جو اس وقت وقوع پذیر ہوتی ہے جب ذیابیطس میکولا کے اوپر یا نیچے رقیق مادہ اکٹھا کرنے کا باعث ہوتی ہے – پردہ چشم کا درمیانی حصہ جو آپ چیزوں کو واضح طور پر دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
VEG F مانع میکولر اوڈیما میں رقیق مادے کے اکٹھے ہونے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔
5. کڑی نگرانی یا ہسپتال کی اپوئنٹمنٹس کے لیے تیاری کرنا
آپ کو چاہئیے:
- اپنا حالیہ چشمہ (نظر کی عینک) اپنے ساتھ لائیں
- ایسی کسی بھی دوا کی فہرست لائیں جو آپ لے رہے ہیں
- اپنی اپائنٹمنٹ کے بعد 4 سے 6 گھٹنوں تک ڈرائیو نہ کریں چونکہ ممکن ہے آپ کو آنکھوں کے قطرے دیے جائیں جو آپ کی نظر کو دھندلا کر سکتے ہیں
- اپنے ساتھ گھر جاتے ہوئے پہننے کے لیے دھوپ کا چشمہ لائیں، کیونکہ آپ کی آنکھیں آپ کی اپائنٹمنٹ کے بعد تیز روشنی کے لیے حساس ہو سکتی ہیں
6. آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں
آپ کو چاہئیے:
- اپنی اپائنٹمنٹس پر حاضر ہونا جاری رکھیں
- اپنی بلڈ شوگر (HbA1c) اپنی ہیلتھ کئیر ٹیم کے ساتھ اتفاق کردہ سطحوں پر رکھیں
- آپ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کو باقاعدگی سے ملیں چیک کرنے کے لیے کہ آپ کا فِشارِ خون بڑھا ہوا تو نہیں ہے۔
- اپنے خون میں چربیاں (کولیسٹرول) اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ اتفاق کردہ سطحوں پر رکھیں
- اگر آپ اپنی بصارت کے ساتھ کوئی نئے مسائل کا مشاھدہ کرتے ہیں تو پیشہ ورانہ ماہر سے مشورہ حاصل کریں
- صحت بخش، متوازن غذا کھائیں
- اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو فالتو وزن گھٹائیں
- اپنی دوا ویسے ہی لیں جیسے تجویز کی گئی ہے
- باقاعدگی سے ورزش کریں
- اگر آپ تمباکو نوش ہیں تو تمباکو نوشی کم یا ترک کر دیں
یاد رکھیں، آپ کو آنکھ کے عام معائنے کے لیے باقاعدگی سے عینک ساز کے پاس جانا چاہئیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی ذیابیطسی آنکھ کی سکریننگ کی اپائنٹمنٹ پر حاضر ہونا چائیے۔
7. مزید معلومات
آپ مزید معلومات درج ذیل پر تلاش کر سکتے ہیں:
یہاں پر جانیں کہ کس طرح پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور NHS آپ کی اسکرینگ والی معلومات کو استعمال اور اس کا تحفظ کرتا ہے۔
جانئے کہ کیسے سکریننگ نہ کروانے کا انتخاب کرنا ہے۔
*[وی ای جی] ویسکیولر اینڈوتھیل گروتھ