رہنمائی

آنکھیں، دل، کولہے اور خصّیے (جسمانی معائنہ)

اپ ڈیٹ کردہ 18 دسمبر 2024

NHS کے ذریعہ نومولود کے جسمانی معائنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

آنکھیں، دل، کولہے اور خصّیے (جسمانی معائنہ)

1. سکریننگ کا مقصد

ولادت کے 72 گھنٹوں کے اندر آپ کے بچے کا سر سے لے کر پیر کی انگلیوں تک کے مکمل جسمانی معائنہ کروانے کی پیشکش کی جائے گی۔ اِس میں یہ معلوم کرنے کے لیے 4 مخصوص سکریننگ ٹیسٹس شامل ہوں گے کہ آیا آپ کے بچے کو آنکھوں، دل، کولہوں کا کوئی مسئلہ درپیش ہے، یا لڑکوں میں، اُن کے خصیے کا کوئی مسئلہ ہے جس میں وقت رہتے تشخیص اور ممکنہ علاج سے فائدہ ہوگا۔

سکریننگ ٹیسٹس 6 اور 8 ہفتے کی عمر کے درمیان دوبارہ کیے جاتے ہیں کیونکہ کچھ بیماریاں اُس وقت تک فروغ نہیں پاتیں یا ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔

2. بیماریوں کے بارے میں

جسمانی معائنے کا ہر حصہ مختلف بیماریوں کو تلاش کرتا ہے۔

آنکھ

10,000 میں تقریباً 2 یا 3 بچوں کو آنکھوں کے ایسے مسائل ہو سکتے ہیں جنہیں علاج کی ضرورت ہو۔ معائنہ آنکھوں کی حرکت اور ظاہری شباہت کو دیکھتا ہے۔ اسکریننگ کی بنیادی وجہ موتیابند (آنکھ کے اندر شفاف عدسے میں دھندلا پن) نامی ایک بیماری کی شناخت کرنا ہے۔ معائنہ یہ نہیں بتا سکتا کہ آپ کا بچہ کتنے بہتر طریقے سے دیکھ سکتا ہے۔

دل

آپ کے بچے کے دل کا ایک عمومی معائنہ ہوتا ہے اور کھبی کبھار دل کی سرسراہٹ سنی جاتی ہے۔ سرسراہٹ ایک شور ہے جو دل میں سے گزرنے والا خون پیدا کرتا ہے۔ تقریباً تمام کیسوں میں جب سرسراہٹ کی آواز سنائی دیتی ہے تو دل نارمل ہوتا ہے۔ سرسراہٹ بچوں میں عام ہوتی ہے اور اِس کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہیں کوئی مسئلہ ہے۔ تاہم، تقریباً 200 میں سے 1 بچے کو دل کا مسئلہ ہوتا ہے جسے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

کولہے

بچے کولہوں کے ایسے جوڑوں کے ساتھ پیدا ہو سکتے ہیں جو مناسب طور پر نہیں بنے ہوتے اور اگر اِن کا علاج نہ کیا جائے تو اِس سے لنگڑا پن اور جوڑوں کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ 1،000 میں تقریباً 1 یا 2 بچوں کو کولہوں کی ایسی بیماریاں ہوسکتی ہیں جنہیں علاج کی ضرورت ہو۔

خصیے

نوزائیدہ لڑکوں کا معائنہ کیا جاتا ہے تا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اُن کے خصیے درست جگہ پر ہیں۔ خصیوں کو خصیہ دان میں گرنے کے لئے کئی ماہ درکار ہوتے ہیں۔ تقریباً 100 میں سے 1 بچّے کو نہ لٹکے ہوئے خصیوں کے مسائل درپیش ہوتے ہیں جن کو بعد ازاں زندگی میں مسائل، جیسے کم تر تولید، کو کم کرنے کے لئے علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

3. سکریننگ ٹیسٹ

ایک تربیت یافتہ معالج آپ کے بچے کا جسمانی معائنہ کرے گا اور آپ کے بچے کی عمومی صحت کے بارے میں آپ سے سوالات پوچھے گا۔

معائنے کے لئے آپ کے بچے کا لباس اُتارنا ہوگا۔ معائنے کے دوران، صحت کا معالج:

  • اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بچے کی آنکھوں میں دیکھے گا کہ اُن کی آنکھیں کیسی نظر آتی ہیں اور کیسے حرکت کرتی ہیں
  • دل آوازوں کو سننے کے لئے سٹیتھوسکوپ استعمال کرکے اُن کے دل کی آوازیں سنے گا
  • اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ اُن کے جوڑ درست جگہ پر ہیں، اُن کے کولہوں کا معائنہ کرے گا
  • نومولود لڑکوں کا یہ دیکھنے کے لئے معائنہ کرے گا کہ اُن کے خصیے درست جگہ پر ہیں

یہ سکریننگ ٹیسٹ پیدائش کے 72 گھنٹوں کے اندر اور دوبارہ جب بچہ 6 تا 8 کی عمر کے درمیان ہو، کیے جاتے ہیں۔

4. ٹیسٹ سے متعلق تحفظ

یہ معائنہ کروانے میں کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں ہے۔

5. سکریننگ آپ کا انتخاب ہے

معائنے کا مقصد کسی بھی قسم کے مسائل کی جلد نشاندہی کرنا ہے تاکہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے علاج شروع کیا جائے۔

اِس لئے آپ کے بچے کے لئے عمومی جسمانی معائنے، بشمول اِس سکریننگ کے، کی سفارش کی جاتی ہے۔

6. ٹیسٹ نہ کروانا

آپ اِن سب بیماریوں یا کسی بھی بیماری کے لئے اپنے بچے کا معائنہ اور سکریننگ کروانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی قسم کے خدشات درپیش ہوں تو آپ کو اپنی دائی یا معائنہ کروانے کی پیشکش کرنے والے صحت کے معالج سے بات کرنا چاہیے۔

7. ممکنہ نتائج

عام طور کوئی قابلِ تشویش چیز نہیں پائی جاتی۔ اگر صحت کا معالج کوئی ممکنہ بیماری پکڑ لیتا ہے تو اگر مناسب ہوا تو آپ کے بچے کو مزید تجزئیوں اور ٹیسٹوں کے لئے بھیجا جائے گا۔

8. اپنے نتائج حاصل کرنا

معائنہ کرنے والا صحت کا معالج آپ کو فوراً نتائج دے دے گا۔ اگر مزید معائنے کے لئے ریفرل ضروری ہوا، تو اِس کے بارے میں بھی آپ سے بات چیت کی جائے گی۔

نتجہ آپے کے بچے کے کیس نوٹسوں اور بچے کی ذاتی صحت کے ریکارڈ (‘سرخ کتاب’) میں درج کرلیا جائے گا ۔ آپ کو یہ ریکارڈ محفوظ رکھنا ہوگا اور اِس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ جب بھی بچے کو صحت کے معالج کے پاس لے کر جائیں تو یہ دستیاب ہو۔

9. اس کتابچہ کے بارے میں

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔