ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے آنکھوں کی سکریننگ
اپ ڈیٹ کردہ 18 دسمبر 2024
NHS کے ذریعہ آنکھوں کی ذیابیطسی سکریننگ کی سفارش کی جاتی ہے۔
1. سکریننگ کا مقصد
ذیابیطسی ریٹنوپیتھی اور ذیابیطس سے متعلق آنکھوں کے دیگر مسائل دیکھنا اور اگر آپ ذیابیطس کی قسم 1 یا 2 کی مریضہ ہیں تو آپ کی آنکھوں کی صحت پر نظر رکھنا۔
کچھ عورتوں کو حمل میں بعد (28 ہفتے یا اس سے زائد) میں ذیابیطس لاحق ہو جاتا ہے۔ ذیابیطس کا علاج خوراک میں تبدیلی سے کیا جا سکتا ہے اور اکثر بچے کی پیدائش کے بعد ختم ہو جاتا ہے۔ اگرحمل سے پہلے آپ کو ذیابیطس لاحق نہیں تھا تو آپ کو آنکھوں کی ذیابیطسی سکریننگ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
2. اس بیماری کے بارے میں
ذیابیطسی ریٹنوپیتھی اس وقت ہوتی ہےجب ذیابیطس آنکھ کے پیچھے ریٹنا میں موجود خون کی چھوٹی نالیوں پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے ہر مریض کو آنکھوں کی سکریننگ پیش کی جاتی ہے تاہم حمل کے دوران سکریننگ بہت اہم ہے کیونکہ اس صورت میں آنکھوں کے سنگین مسائل کا امکان زیادہ ہے۔
3. سکریننگ ٹیسٹ
حمل کے 28 ہفتے بعد اور آپ کے بطور زچّہ پہلی بار ہسپتال آنےپر، یا اس کے جلدی بعد، آپ کو سکریننگ کروانے کی پیشکش کی جائے گی۔ اگر پہلی سکریننگ میں ریٹنوپیتھی اوّلین حالت میں پائی گئ، تو آپ کو حمل کے 16 سے 20 ہفتوں کے درمیان ایک اور ٹیسٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ *اگر کسی سکریننگ میں سنگین ریٹنوپیتھی پائی گئی، تو آپ کو کسی ماہر چشم کے پاس بھیجا جائے گا۔
حمل کے دوران اسکریننگ ٹیسٹ دیگر تمام اوقات کی سکریننگ ٹیسٹ جیسی ہی ہے۔
سکریننگ کرنے والا عملہ آپ کے کوائف اور نگاہ کی قوّت کا اندراج کریں گے۔ وہ آپ کی آنکھوں میں قطرے ڈال کر آپ کی پتلی کو بڑی کریں گے تاکہ ریٹینا زیادہ واضح نظر آئے۔ پھر وہ آپ کے ریٹینا کی ڈیجیٹل تصاویر لیتے ہیں۔
اگر وہ تصاویر دھندلی ہوئیں تو آپ کو ایک مختلف ٹیسٹ کے لیے کسی ماہر چشم کے پاس بھیجا جائے گا۔
4. ٹیسٹ سے متعلق تحفظ
تصویر کش آلہ بے ضررہے اور کیمرا آنکھ کو چھوتا نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آنکھوں میں ڈالے جانے والے قطرے چند سیکنڈوں کے لئے جلن پیدا کریں اور ٹیسٹ کے 2 تا 6 گھنٹوں کے بعد تک دھندلی بینائی کا باعث بنیں۔ اپنے ساتھ معمول کے تمام چشمے لے جائیں۔
گھر واپسی کے وقت پہننے کے لئے دھوپ کا چشمہ اپنے ساتھ لے جائیں کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ سکرینگ ٹیسٹ کے بعد ہر شے بہت زیادہ چمکدار لگے۔
پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا بندوبست کریں یا گھر کو سفر کرنے کے لئے لفٹ لیں۔ سکریننگ کے بعد آپ کو گاڑی نہیں چلانی چاہیے کیوں کہ آنکھوں میں ڈالے گئے قطرے بینائی کو دھندلا کر سکتے ہیں۔
شاذونادر، قطرے اچانک، ڈرامائی طور پر آنکھ کے اندر دباؤ کو بڑھا دیتے ہیں۔ دباؤ کی علامات میں شامل ہے:
- آنکھ میں درد یا انتہائی تکلیف
- آنکھ کے سفید حصے کا سرخ ہو جانا
- مستقل طور پر دھندلی بینائی
اگر سکریننگ کے بعد آپ کو اِن میں سے کسی بھی علامات کا سامنا ہو تو آپ کو آئی یونٹ میں واپس آنا چاہیے یا ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی شعبہ میں جانا چاہیے۔
5. سکریننگ آپ کا انتخاب ہے
اگر آپ کو حمل سے پہلے ہی ذیابیطس کا مرض لاحق ہو تو اِس ٹیسٹ کی سفارش پُر زور طریقے سے کی جاتی ہے۔
آنکھ کی سکریننگ آپ کی ذیابیطس سے نمٹنے کا ایک جُز ہے اور ذیابیطسی ریٹنوپیتھی قابلِ علاج ہے بالخصوص اگر یہ ابتدا میں پکڑی جائے تو۔
6. ٹیسٹ نہ کروانا
ذیابیطس کے مریض سکریننگ کے لئے ہونے والی ملاقاتوں میں نہ جانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
اگر آپ ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کریں توں آپ کو دوران حمل آپ کی ذیابیطس کا علاج کرنے والے معالج کو مطلع کرنا چاہیے۔
7. ممکنہ نتائج
اگر آپ سکریننگ ٹیسٹ کرواتے ہیں، تو ممکنہ نتائج یہ ہیں:
- ریٹنو پیتھی کا مرض لاحق نہیں
- ریٹنو پیتھی کی ابتدائی علامات
- زیادہ سنگین نوعیت کی ریٹنو پیتھی جس کے لئے ماہر کے پاس بھیجنے کی ضرورت ہو
اگر آپ کا ٹیسٹ ریٹنو پیتھی کی ابتدائی علامات ظاہر کرتا ہے، تو آپ کا معالج آپ کو حمل کے دوران اپنی ذیابیطس کی دیکھ بھال کے بارے میں مشورہ دے گا۔ پھر حمل کے دوران آپ کو اضافی سکریننگ ٹیسٹوں کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اگر آپ تمباکو نوش ہیں، تو تمباکو نوشی چھوڑنے یا کم از کم اِسے کم کرنے کے لئے مدد حاصل کریں۔
اگر آپ کا ٹیسٹ یہ ظاہر کرے کہ آپ کو قابلِ حوالہ ریٹنو پیتھی ہے تو آپ کی ملاقات ماہر امراض چشم سے طے کر کے آپ کو اطلاع دی جائے گی۔
8. اپنے نتائج حاصل کرنا
آپ کی سکریننگ ملاقات کے 6 ہفتوں کے بعد آپ کو اور آپ کے جی پی کو ایک خط بھیجا جائے گا۔
NHS.UK پرسپورٹ گروپز کی مزید معلومات اور تفصیلات دیکھیں۔
9. اس کتابچہ کے بارے میں
پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔