پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان ماہانہ رپورٹ برائے جنوری 2014ء

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو افغانستان میں جنوری 2014ء میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

میں ایوان کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ، وزارت دفاع اورادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے اشتراک سے آج افغانستان میں نومبر 2010ءکے بعد سے 34 ویں پیشرفت رپورٹ شائع کررہی ہے.

11 جنوری کو وزارت داخلہ نے5 اپریل کو ہونے صدارتی اور صوبائی کونسلوں کے انتخابات میں سلامتی کے خطرات کے تجزئیے پر ابتدائی رپورٹ شائع کی۔ اس تجزئیے کے مطابق ملک بھر کے 6845پولنگ مراکزمیں سے 94 فی صد مراکز کے بنا کسی بڑے خطرے کے کھولے جانے کی توقع ہے ۔ 414 کو خطرے کی زد میں بتایا گیا ہےاور انتخابات کے موقع پر وہ شاید نہ کھل سکیں۔ حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری رہےگا.

16 جنوری کو افغانستان اور پاکستان کے لئے خصوصی نمائندے دہلی میں ملے تاکہ افغانستان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرسکیں۔انہوں نے انتخابات،انتخابات کے دوران تحفظ، علاقائی تعاون، اقتصادی مواقع اورخواتین کے حقوق پربات چیت کی۔افغانستان سے نائب وزیرخارجہ ارشاد احمدی اورافغان وزیر داخلہ محمد داؤدزئی نے شرکت کی.

28 سے 29 جنوری تک منشیات کی روک تھام کے وزیر دین محمد مبارز راشدی نے ایک کانفرنس کی میز بانی کی جس میں منشیات کی روک تھام پرافغانستان کے پڑوسیوں سےعلاقائی تعاون کے موضوع پر بات کی گئی۔ 29 جنوری کو حکومت افغانستان اورعالمی برادری نے کابل میں ایک مشترکہ رابطہ اورمانیٹرنگ بورڈ میٹنگ کی تاکہ ٹوکیومیوچوول اکاؤنٹے بلیٹی فریم ورک کے تناسب سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اورمزید اصلاحات کے لئے ترجیحات کی نشاندہی ہو سکے.

13 جنوری کو برطانیہ نے وزارت داخلہ کےمنصوبے لئے اپنی تزویری معاونت میں 7۔2 ملین پاؤنڈ کا اضافہ کرکے اس کی مجموعی مقدارمارچ 2015ء تک 9۔9 ملین پاؤنڈکرنے پراتفاق کیا ہے۔ یہ منصوبہ افغان انتخابات کے دوران اوراس کے بعد منتقلی میں استعداد کی تعمیر کے لئے ضروری تعاون فراہم کرے گا.

خطرناک حملوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ کابل کے لبنانی ریسٹورنٹ پر 17 جولائی کو حملے میں دو برطانوی شہری ہلاک ہوئے اور اس کے بعد 30 جنوری کو پانچ علیحدہ علیحدہ حملے گاڑی میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کئے گئے۔ اس سے جنوری میں حملوں کی کل تعداد 15 ہوگئی.

Jجنوری افغان نیشنل آرمی آفیسراکیڈمی میں تربیت کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچا۔900 درخواست گزاروں میں سے 270 کو دوسری کیڈٹ کندک کے لئے منتخب کرلیا گیا ہےجو 16 فروری سے شروع ہونے والی تربیت میں حصہ لے رہے ہیں.

میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری میں پیش کرہا ہوں. یہ gov.uk websiteپر بھی شائع کی جائیگی.

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئیے UK in Afghanistan website

ملاحظہ کیجئیے گزشتہ پیش رفت رپورٹس

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

Media enquiries

For journalists

ای میل [email protected]

Updates to this page

شائع کردہ 1 مارچ 2014