افغانستان ماہانہ پیش رفت رپورٹ- نومبرتا دسمبر 2014ء
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پارلیمنٹ کو افغانستان میں پیشرفت کے بارے میں حتمی رپورٹ سے آگاہ کیا ہے.
میں ایوان کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ برطانیہ، وزارت دفاع اورادارہ برائے بین الاقوامی ترقی مشترکہ طور پرآج نومبر 2010ء کے بعد سے افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے بارےمیں تینتالیسویں رپورٹ شائع کررہے ہیں۔ 31 دسمبر 2014ء کو نیٹو کی قیادت میں آئیساف کے مشن کے اختتام کے ساتھ یہ حتمی پیش رفت رپورٹ ہوگی۔.
حکومت برطانیہ اور افغان حکومت نے 4 دسمبر کوافغانستان کانفرنس لندن کی مشترکہ میزبانی کی ۔ کانفرنس میں صدر اشرف غنی نے افغانستان کے بارے میں اپنا اصلاحی ایجنڈا پیش کیا اورعالمی برادری نے وزیراعظم برطانیہ کی قیادت میں نئی افغان حکومت کے لئے اپنے مستحکم تعاون کا اشارہ دیا.
دو طرفہ سلامتی معاہدہ اورنیٹو اسٹیٹس آف فورسزایگریمنٹ افغان پارلیمنٹ میں 23-27 نومبرکو منظورکر لئے گئے۔ نیٹو وزرائے خارجہ نے نئے نیٹوریزولیوٹ سپورٹ مشن کے 2 دسمبر کواجرا پر باضابطہ منظوری دے دی.
نومبر اوردسمبرکے دوران صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکیٹوعبداللہ عبداللہ کابینہ کے وزرا کی نامزدگی پر اتفاق کرنے میں ناکام ہوگئے۔ کابینہ کا بالاخر اعلان 12جنوری کو کردیا گیا.
برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر 27 نومبر کو کابل میں حملہ ہواجس میں ایک برطانوی سیکیورٹی کنٹریکٹر اوربرطانوی سفارتخانے کا ایک افغان اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایک افغان شہری بھی اس حملے میں ہلاک ہوا۔ 33 افغان شہری اورایک برطانوی بھی زخمی ہوئے.
آخری برطانوی عملہ جنوبی افغانستان سے 23 نومبر کو رخصت ہوا ہے.
میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری کو پیش کررہا ہوں.
مزیدمعلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک