برطانیہ بھارت کے روشن مستقبل کے لئے مدد کرنے پرآمادہ اوراہل ہے'
نئی دہلی میں 25 اگست 2014ء کو گریٹ بزنس کانفرنس میں برطانوی نائب وزیراعظم نک کلیگ کی تقریر کے اقتباسات.
بھارت کا محرک اورتوانائی
محرک اور توانائی نے اس ملک کو دنیا کی تیزترین ترقی کرنے والی معیشت بنادیا ہے۔ اورنئی حکومت کی سرمایہ کاری،ملازمتوں اورنمو پرتوجہ کے سبب بھارت کے مستقبل کے لئے عزائم اس سے بھی بڑے ہیں.
نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہم کا نعرہ تھا ‘‘اچھے دن آنے والے ہیں۔’‘۔آج میرا پیغام یہ ہے کہ بھارت کو اس روشن تر مستقبل کی تعمیر میں مدد دینے کے لئے برطانیہ آمادہ اوراہل ہے .
برطانیہ-بھارت شراکت داری
بھارت کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے- برطانیہ جی 20 ملکوں میں پہلے ہی اس کے لئے سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور مزید کے منصوبے رکھتا ہے.
بھارت کو مزید تجارت درکار ہے:ہماری دوطرفہ تجارت 16 بلین پاؤنڈ سے زیادہ ہے اور بڑھ رہی ہے.
بھارت مرکزکی تلاش میں ہے: لندن دنیا کا ممتاز ترین مالیاتی مرکز ہے.
بھارت اپنا انفرااسٹرکچرجدید بنارہا ہے:برطانیہ اس کے لئے سرمایہ کاری،مہارت اور تجربہ فراہم کرسکتا ہے.
اورآخری بات یہ کہ بھارت کو اپنی بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کو بہترین ملازمتوں کے لئے موزوں ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے:برطانیہ کے پاس عالمی درجے کا تعلیمی شعبہ بھارتی حکومت کی مدد کے لئے موجود ہے.
اس دورے کی اہمیت کیوں ہے
اور میں اسی لئے یہاں آیا ہوں۔ بھارت کی نئی حکومت کے قیام کے بعد پہلا برطانوی تجارتی وفد لے کے.
ہم دونوں ملک اپنے طاقتور روابط کو مزید ملازمتی مواقع اور ترقی کی پیداوار کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں.
میرے ساتھ برطانیہ کے اعلی درجے کے شعبوں کی ممتاز کمپنیوں کا وفد ہےجو دونوں ملکوں کی معیشت،تعلیم، ایرواسپیسس، کھانے پینے کی اشیا اورریٹیل کے لئے اہمیت رکھتی ہیں.
وہ یاتو اس مارکیٹ میں پہلے سے مقام بناچکی ہیں اور توسیع چاہتی ہیں یا پہلی باران زبردست مواقع کی پیش کش سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں.
تعلیم
مثلابرطانیہ کی ممتاز یونی ورسٹیوں ،کالجوں اور تعلیم فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے بھارت میں پہلے سے دفاتر موجود ہیں: جو ہر سال بھارت کے ہزاروں طلبہ کواپنی طرف متوجہ کرتے ہیں.
بھارت اپنے تعلیمی شعبے کو علمی اور پیشہ ورانہ میدان میں خود وسعت دینے کے لئے کام کررہا ہے، ہم ان رشتوں کو مظبوط تر کرنا چاہتے ہیں جو طلبہ کے مزیدتبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور سیکھنے کی شراکت داری کے ذریعے ہوگا.
مثال کے طورپرآج برطانیہ کی تعلیمی کمپنی گلوبل ایجوکیشن منیجمنٹ نے امیٹھی یونیورسٹی سے ایک نیا بیش بہا معاہدہ کیا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی.
جنریشن- یوکےبھارت
ہم سب کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ بھارتی طلبہ کا بھارت میں گرمجوشی سے خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ ہم برطانوی طلبہ کو بھی یہاں آتے دیکھنا چاہتے ہیں.
اسی لئے ہم اپنے نئے جنریشن- یوکے انڈیا پروگرا م کا آغاز کررہے ہیں تاکہ25000 مزید برطانوی طلبہ بھارت میں پیشہ ورانہ اورذاتی روابط بنائیں تاکہ ان کی تمام زندگی میں ان کو اس سے فائدہ ہو اورمستقبل میں کاروباری شراکت داری کرسکیں.
اگر آپ کے کاروبار اس میں شرکت کی دلچسپی رکھتے ہوں تو برٹش کونسل سے رابطہ کیجئیے۔
ایرواسپیس
گلوبل ایرواسپیس صنعت میں ممتاز مقام رکھنے کی وجہ سے برطانیہ اس بیش قدرمارکیٹ میں بھارت کو اس کا کردار مستحکم کرنے میں مدد دے سکتا ہے.
دنیا بھر کے ترقی یافتہ مسافر جیٹ طیاروں میں برطانوی ونگز استعمال ہوتے ہیں جبکہ ہر ڈھائی سیکنڈ میں ایک طیارہ اڑتا یا اترتا ہے جس میں برطانوی کمپنی رولز رائس کا انجن ہوتا ہے۔ ان کمپنیوں کے نمائندے میرے ساتھ ہیں اوربھارتی کمپنیوں کے ساتھ کام میں دل چسپی رکھتے ہیں.
ری ٹیل
اس شعبے میں بھی ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ صرف دو سال میں ہمارے اندازے کے مطابق بھارت کی جدید ری ٹیل مارکیٹ 145 تا 200 بلین ڈالر ہوجائیگی جو 25 فی صد سالانہ شرح سے بڑھ رہی ہے.
پہلے سے موجود کمپنیوں کے علاوہ مجھے آج یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ برطانوی جوتوں کی کمپنی پیورزبھارت میں 10 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کرے گی: جس سے بھارت میں اس کے اسٹورز کی تعداد 35 سے بڑھ کر 100 ہوجائے گی اور یہاں اوربرطانیہ میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے.
برطانیہ میں سرمایہ کاری کیجئیے
لیکن یہ دورہ صرف اس لئے نہیں ہے کہ برطانوی کمپنیاں بھارت میں کیا لاسکتی ہیں۔ ہم بھارت سے بھی مزید کاروباروں کو برطانیہ کے کھلے کاروباری ماحول، مسابقتی ٹیکس نظام اور لچکدار ورک فورس سے مستفید ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں.
برطانیہ پورے یورپ سے زیادہ بھارتی سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کئے ہوئے ہے:جس میں بھارت کی تیزترین ترقی کرتی کمپنیاں جیسے ٹاٹا، ورپو اور انفوسی برطانیہ میں کامیابی سے کام کرہی ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس 19 بلین پاؤنڈکی پیداوار کی.
ہمارے عوام
بھارتی باشندوں کی بیرون ملک دنیا میں دوسری بڑی تعداد برطانیہ میں رہتی ہےجن سے ہمارے معاشروں میں رشتے قائم ہیں.
اچھے دن آرہے ہیں
آج یہاں موجود ہر برطانوی کاروبار آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ برطانوی حکومت ان سے تعاون کرنے کا عہد رکھتی ہے: برطانیہ اور بھارت میں ہم یہ یقینی بناسکتے ہیں کہ مزید ملازمتوں، نمو اور خوشحال مستقبل کے اپنے عزائم کی تکمیل کرسکیں۔ اچھے دن آرہے ہیں.