انسانی حقوق اور جمہوریت رپورٹ 2012ء کا اجرا
سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نےآج اس رپورٹ کا اجرا کیا ان کی تقریر سے چند اقتباسات یہاں پیش کئے جارہے ہیں۔:.
یہ ہماری وزارت خارجہ کے ایک اہم فریضوں میں سے ایک ہے۔یہ رپورٹ وزارت خارجہ کے عملے اوروزرا کی 12 ماہ کی شدید لابنگ، مہم اور مذاکرات کا نتیجہ ہے اورمعیارمیں اضافے اوراستحصال کے خاتمے کے لئے ہماری کوششوں کی دستاویزی شکل ہے۔
اس شدید محنت کی وجہ بہت سادہ ہے؛ ہماراملک اس یقین کی بنیاد پر تعمیرہواہے کہ عوام کے چند مطلق حقوق ہیں اور ان حقوق کا احترام ایک منصفانہ،آزاد اورمستحکم معاشرے کی بنیادڈالتا ہے۔ اسی لئے ہم دنیا بھر میں وسیع تر سیاسی اور معاشی آزادی کو فروغ دیتے ہیں۔اسی لئے ہم آمرانہ اورجابرحکومتوں کا احتساب کرتے ہیں اوراسی لئے ہم ہرممکن کوشش کرتے ہیں کہ ہم خوداپنی اقداراورذمے داریوں پر عمل کریں۔
شام میں ہونے والے جرائم ناقابل برداشت ہیں جہاں روزانہ تقریبا 100 افراد حکومت کے ہاتھوں ہلاک کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح ہمیں مشرق وسطی میں عرب بہار کے بعد آزادتراورکھلے معاشرے کے لئےعبوری دورسے گزرنے والے ملکوں سے بھی موثر اندازمیں معاملت کرنا ضروری ہے۔
پھر ہم تنازع کے دوران جنسی تشدد کے استعمال کے خاتمے اوراس کے گرد موجود بے حسی کے خلاف ایک مسلسل اورمربوط عالمی اقدام کے لئے متحد ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے جی ایٹ اجلاس میں دنیا کے طاقتورترین ملکوں نے ایک تاریخی اعلانیہ اپنایا جس کے تحت سنگین جنسی تشددکو جینیواکنونشن کی شدیدخلاف ورزی قراردے دیا گیا۔
گزشتہ سات برس سے ہم اقوا ممتحدہ میں عالمی اسلحہ تجارتی معاہدے کے حصول کی کوشش کی قیادت کررہے ہیں تاکہ روایتی ہتھیاروں کی منتقلی کو ضابطے کا پابند کیا جاسکے۔ اس ماہ یہ معاہدہ جنرل اسمبلی میں اختیار کر لیا گیا جو تاریخ میں ایک زبردست سنگ میل ہے۔اس سے جانوں کا بچاؤ، انسانی مصائب میں کمی اورترقی کا فروغ ہوسکے گا۔ ہمیں برطانیہ کے کردار پرفخر ہے جو اس نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں ادا کیا اور ہم اسے یقینی بنائیں گے کہ اس پرعملدرآمد جلد سے جلد ہوسکے۔
ہماری سینئیروزیر بیرونس سعیدہ وارثی اور وزارتی ٹیم کے دوسرے اراکین کے علاوہ ہمارابیرون ملک سفارتی عملہ ان پالیسیوں کے لئے لابنگ اوران پرعملدرآمد کے لئے مسلسل کام جاری رکھے گا۔
انسانی حقوق رپورٹ 2012ء میں کئی ملک’ تشویشناک’کی فہرست میں آتے ہیں۔ گزشتہ برس کی رپورٹ کے بعدان ممالک کا دوباراجائزہ لیا گیا اور اس فہرست میں سے صرف چھڈ کا اخراج ہواہے۔
مجھے امید ہے کہ آپ سب اس رپورٹ کاخیر مقدم کریں گے۔
پاکستان،بھارت اور افغانستان کے بارے میں فیس بک پر اردو میں پڑھئیے
Updates to this page
شائع کردہ 15 اپریل 2013آخری اپ ڈیٹ کردہ 16 اپریل 2013 + show all updates
-
Tagged posts Taiwan and South Korea
-
First published.